سائنس نے بھی تسلیم کیا “ قرآن “ کو

آسمانی کتابوں میں لکھی گئی اس حقیقت کو اب سائنس نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ جانداروں کو گارے یا چکنی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے-

خیال رہے کہ انجیل اور قرآن مجید میں ہزاروں سے قبل ہی اس حقیقت کو ظاہر کر دیا گیا تھا کہ انسان یا دیگر جانداروں کو گارے یا چکنی مٹی سے تخلیق کیا گیا ہے-
 

image


دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اب نیویارک کی کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق میں اس حقیقت کو سائنسی طور پر بھی تسلیم کر لیا گیا ہے-

تحقیق کے مطابق گارا یا چکنی مٹی ایسی معدنیات کا امتزاج ہوتا ہے جس میں ننھے مالیکیول اور کیمیکلز موجود ہوتے ہیں٬ اور یہ کیمیکلز اربوں کے کیمیاوی عمل کے بعد آپس میں مل کر پروٹینز٬ ڈی این اے میں تبدیل ہوکر بتدریج زندہ خلیات کی شکل میں ڈھل گئے ہیں-
 

image

محقق پروفیسر ڈان لیو کے مطابق ابتدائی جغرافیائی تاریخ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمندری کھنکھناتی مٹی یا گارا اربوں برس کے عمل کے بعد حیات کی بنیاد بنا-
YOU MAY ALSO LIKE:

So maybe there's something to that quotable "dust to dust" line from Genesis (the Bible version, not the band). Biological engineers from Cornell University have suggested that clay "might have been the birthplace of life on Earth."