سات گناہ سات نقصان
ارشاد حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
١- جو شخص زیادہ ہنستا ہے اس کا رعب کم ہو جاتا ہے
٢- جو شخص لوگوں کو حقیر سمجھتا ہے وہ لوگوں میں حقیر سمجھا جاتا ہے
٣- جو شخص جس کام کو زیادہ کرتا ہے وہ اسی سے مشہور ہو جاتا ہے
٤- جو شخص زیادہ باتیں کرتا ہے اس سے گناہ زیادہ ہوتے ہیں
٥- جو شخص زیادہ گناہ کرتا ہے اس کی حیا کم ہو جاتی ہے
٦- جس کی حیا کم ہو جاتی ہے اس کا تقویٰ کم ہو جاتا ہے
٧- جس کا تقویٰ کم ہو جاتا ہے اس کا دل مردہ ہو جاتا ہے
(بحوالہ تحفہ العارفین) |