“اللہ کے آگے اعتراف جرم اور اسکی رحمت و شفقت کا طلبگار ایک عاجز “

کر لو اپنی فلاح کے لیے کچھ اعمال صالحہ ایسے کہ قریب آجائے وہ وقت کہ جب صرف ایک ستارہ رہ جائے گا پورے آسمان پر اس وقت معافی اور اعمال کے دفاتر لپیٹ دیے جائیں گے۔ قرآن اٹھا لیا جائے گا (عالم بھی اٹھا لیے جائیں گے ) سورج زمین کے قریب ہی آلگے گا اور کہنے والے بعد میں یہ کہے کہ اے کاش مجھے پھر دوبارہ لوٹا دیا جائے کہ کروں اچھے کام اور نا کروں اللہ کی نافرمانی تو بھائی یہ نا کرے گا رب العزت۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ

آخر کے واسطے دنیا میں کچھ سامان پیدا کر
مسافر شب کو اٹھتے ہیں جو جانا دور ہوتا ہے


واقعی دنیاوی سفر چاہے چند گھنٹوں کا ہی ہو اور اگر تو دن یا دو دن کا ہو تو اس کی تیاریاں تو سب دیکھتے ہیں کہ مسافر کیسے اہتمام سے کرتا ہے کہ یہ نا رہ جائے وہ نا رہ جائے، پورے پورے اٹیچی کیس تیار ہوتے ہیں سفر کے لیے اور جو سفر ہے سفر آخرت اس کے لیے تیاری دیکھیں تو لگتا ہے کہ کسی کو اپنے ٹکٹ کنفرم ہونے کا یقین ہی نہیں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سب کے ٹکٹ الحمداللہ کنفرم ہیں اور سب روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے سفر پر روانہ ہوتے ہیں اور کہیوں کو تو ہم خود اسٹیشن (قبرستان) تک چھوڑ بھی آئے ہیں پھر بھی اپنے سفر کے بارے میں اتنا بے پرواہ رہنا۔ اللہ اللہ اللہ اللہ مجھے میری قبر اور میرا حساب کتاب اپنی نظر میں رکھنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما۔

اور میرے نیک اعمال اس طریقے سے بڑھا دے کہ مجھے بھی خبر نا ہو سکے اور میرے اعمال بد کو اسطرح غائب کردے جس طرح تو کرسکتا ہے کہ ہمارا تو واحد آسرا تو ہی ہے اپنے اعمال (صالحہ اور بد ) کی حقیقت و اصلیت ہمیں خوب معلوم ہے کہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے بس تیرا ہی آسرا ہے اے رب تیرا ہی آسرا ہے۔

بے شک اے اللہ تو جسے گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور جسے تو ہدایت دے دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کرسکے گا۔

اے رب ہمارے ہم پیشہ ور عادی مجرموں کی طرح اعتراف جرم کرتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں اور تو تو بڑا معاف کرنے والا غفور و رحیم ہے اور تو تو ہماری ماؤں سے ستر گناہ زیادہ رحم و محبت و کرم والا ہے خدایا رحم فرما رحم فرما رحم فرما۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 502450 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.