بے نمازی کو عذاب

ایک روز صبح کی نماز پڑھ کر نبی کریم لی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ رات میرے پاس دو فرشتے آئے اور مجھ کو اپنے ساتھ لے گئے۔ میں نے راستے میں دیکھا کہ ایک شخص زمیں پر لیٹا ہوا ہے اور دوسرا شخص ہاتھ میں پتھر لیے اس کے پاس کھڑا ہے اور اس پتھر کو اس لیٹے ہوئے شخص کے سر پر نہایت قوت کے ساتھ مارتا ہے اور اس پتھر کی چوٹ سے اس شخص کا سر ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا ہے اور وہ پتھر اُچھل کر بہت دور جا پڑتا ہے۔

یہ شخص اس پتھر کو لینے جاتا ہے، اتنی دیر میں اس کا سر ثابت ہو جاتا ہے اور وہ شخص دوبارہ اسی طرح پتھر مارتا ہے، اس کی چوٹ سے اس کا سر دوبارہ ٹوٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے۔ وہ تیسری بار ا پنے پتھر کو لاتا ہے اور پھر مارتا ہے۔ اس طرح وہ بار بار کرتا تھا اور اس کا سر ہر دفعہ ٹوٹ کر جُڑ جاتا تھا۔ میں نے فرشتوں سے دریافت کیا کہ یہ آدمی کون ہے؟ اس کا جرم کیا ہے؟ فرشتوں نے جواب دیا کہ یہ وہ شخص ہے جو فرض نمازیں چھوڑ کر سو جاتا تھا اور نماز نہیں پڑھتا تھا۔‘‘ (بخاری شریف)

پتھراﺅ کا عذاب:
کچھ جہنمیوں کو اس طرح عذاب دیاجائے گا کہ ایک فرشتہ اُن کو لٹا کر ان کے سروں پر ایک پتھر اس زور سے مارے گا کہ ان کا سر کُچل جائے گا وہ پتھر لڑھک کر کچھ دور چلا جائے گا پھر وہ فرشتہ جب تک اس پتھر کو اُٹھا کر لائے گا اس کے سر کا زخم اچھا ہوچکا ہو گا پھر پتھر مارے گا تو سر کچل جائے گا اسی طرح لگاتار یہ عذاب ہوتا رہے گا۔ ((صحیح بخاری ، الحدیث 1386، ج۱، ص 467/جہنم کے خطرات، ص18
Tariq Baloch
About the Author: Tariq Baloch Read More Articles by Tariq Baloch: 11 Articles with 13490 views zindagi bohot mukhtasir hai mohobat ke liye
ise nafrat me mat ganwao.....
.. View More