انسان کی پیدائش کے کیمیائی اور طبعیاتی وجود پر تحقیق
کرنے والے امریکی سائنسدانوں نے قرآن کے تصور موت و حیات کرتے ہوئے کہا ہے
کہ انسان کو آسمان سے نازل کیا گیا جبکہ موت کے بعد بھی حیات ہے-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے فزیالوجسٹ ڈاکٹر
الس سلور نے کتابی شکل میں شائع کی جانے والی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا
ہے کہ انسان زمین سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آیا ہے زمین پر انسان کی آمد
کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہوئی ہے٬ اس سلسلے میں اس نے اپنی کتاب میں
بےشمار مثالیں اور ثبوت کیے ہیں اور کہا ہے کہ بلاشبہ اس کی یہ تحقیق
مسلمانوں کی آخری کتاب قرآن مجید کی روشنی میں کی گئی ہے جو 100 فیصد سچ
ثابت ہوئی ہے-
امریکی سائنسدان نے قرآن میں موجود آیات کا ترجمہ پڑھا جس میں زمین اور
آسمان کی تخلیق کے علاوہ انسان کی تخلیق کے بارے میں بھی آیات موجود ہیں جس
پر اس نے متاثر ہوکر تقریباً 10 سال سائنسی انداز میں اس کی تحقیق کی اور
بالآخر اس نتیجے پر پہنچا کہ باقی مخلوق تو زمین میں ہی پیدا کی گئی مگر
حضرت انسان کسی دوسرے سیارے یا آسمان سے ہی نازل ہوئے ہیں- اس کتاب کو بہت
شہرت حاصل ہوئی ہے-
ایک اور امریکی سائنسدان رابٹ لانزا نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ جو انسان
دنیا میں پیدا ہوا ہے وہ دوبارہ زندہ کیا جائے گا٬ موت ایک مرحلہ ہے جس سے
ہر کسی کو گزرنا ہے خواہ وہ انسان ہو یا جانور اسے موت کا مزہ ضرور چکھنا
ہے-
|
|
پریس کانسفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نے قرآن پاک اور
احادیث کا بھرپور مطالعہ کیا ہے اور اپنی طویل ترین تحقیق کے بعد اس نتیجے
پر پہنچا ہے کہ جو کچھ قرآن پاک میں ہے٬ سچ ہے- انسان کی تخلیق اور اس کی
موت ایک ایسی نادیدہ طاقت کے پاس ہے جو اسے پیدا بھی کرتا ہے اور اسے زندہ
بھی کرے گا-
رابٹ لانزا نے کہا کہ موت کے بعد جب انسان کی روح پرواز کر جاتی ہے تو جسم
میں کئی گھنٹے تک جان موجود ہوتی ہے جس کی طبی دنیا نے بھی تصدیق کی ہے-
اپنی وہ اس تحقیق میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جس طرح انسان پیدائش سے لے
کر بچپن٬ جوانی اور بڑھاپے تک پہنچتا ہے اس طرح موت کے بعد بھی ایک مرحلہ
موجود ہے- بےشمار سائنسی مثالیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن وہ
کتاب ہے جو بلاشبہ خداوند کریم کا کلام ہے- اسی خدا نے تورات٬ زبور اور
انجیل بھی اتاری-
امریکی سائنسدان نے یہ بھی کہا کہ تمام کتابوں کے مطالعے کے بعد میں اس
نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہر کتاب میں آخری رسول پغمبر اسلام اور آخری کتاب
قرآن کا ذکر موجود ہے- |