دنیا بھر کے مقبول و معروف ایسے عجائبات جو زمین کے سطح
پر واقع ہیں ان سے تو لوگوں کی اکثریت واقف ہے لیکن عجائبات کی ایک دنیا
سمندروں کی تہہ میں بھی موجود ہے- اور ان زیرِ آب عجائبات سے کم لوگ ہی
واقف ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کے چند زیر آب عجائبات کے بارے میں بتائیں گے
جو کہ اپنے بنانے والوں کے ہنر اور سوچ کی عکاسی کرتے ہیں-
|
Marmaray tunnel
حال ہی میں استنبول کے رہائشیوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک زیر
آب سرنگ کا افتتاح کیا گیا ہے- اب ان مسافروں کو آبنائے باسفورس سے دوسری
جانب جانے کے لیے کسی کشتی یا پل کا سہارا نہیں لینا پڑے گا- یہ دنیا کا
پہلا زیر آب ریلوے ٹریک ہے جو دو براعظموں ایشیا اور یورپ کو آپس میں ملاتا
ہے- یہ دنیا کی سب سے گہری ترین زیر آب سرنگ بھی ہے- |
|
Underwater Sculpture Park, Grenada
سنہ 2006 میں غرناطہ کے Caribbean island کو دنیا کا پہلا زیرآب بنایا گیا
مجسمہ پارک کا گھر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا- زیرِ سمندر مجسموں کی یہ سیریز
ایک برطانوی مجسمہ ساز Jason deCaires Taylor نے تخلیق کی- ان کا مقصد ایک
مصنوعی ماحول تخلیق کر کے وہ سمندری زندگی دکھانا تھا جس پر Ivan طوفان کے
اثرات مرتب ہوئے ہیں-
|
|
Cancún Underwater Museum, Mexico
غرناطہ کے سمندر میں مجسمہ پارک تخلیق کرنے کے 4 سال بعد اسی مجسمہ ساز نے
میکسیکو کے شہر Cancún کے ساحلوں میں بھی ہلچل مچا دی- یہاں انہوں نے حقیی
زندگی کے سائز کے حامل 500 مجسموں پر مبنی ایک میوزیم تخلیق کیا- اس میوزیم
میں بنائے گئے 26 گھروں کے مجسمے انتہائی مقبولیت کے حامل ہیں-
|
|
Huvafen Fushi, Maldives
دنیا میں انگنت ایسے مساج سینٹر موجود ہیں جنہوں نے آبی سطح پر مساج کے لیے
کمرے بنا رکھے ہیں- لیکن مالدیپ Huvafen Fushi کو دنیا کا پہلا زیر آب مساج
سینٹر قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے- یہاں بنائے گئے کمروں میں آرام دہ
بستروں کے ساتھ ساتھ آپ کو سمندری مخلوق کے خوبصورت نظاروں کے مواقع بھی
فراہم کیے جاتے ہیں-
|
|
Underwater Pumpkin Carving Contest,
Florida
زیرِ سمندر عجیب و غریب مقابلوں کا انعقاد کروانا فلوریڈا کی ایک خاصیت ہے-
اکتوبر میں فلوریڈا کے سمندر میں 30 فٹ تک پانی کے اندر جا کر کدو کو
تراشنے اور خوبصورت آرٹ کے نمونے تخلیق کرنے کا مقابلہ منعقد کروایا گیا-
فاتحین کا اعلان بھی ایک دوسرے ڈائیونگ ٹرپ پر کیا گیا لیکن اس بار مقابلے
میں حصہ لینے والوں کدو کے بغیر آنا تھا-
|
|
Conrad Maldives Rangali Island, Maldives
دنیا میں ایسے لاتعداد ایسے ریسٹورنٹ موجود ہیں جہاں سے سمندر کا خوبصورت
نظارہ کیا جاسکتا ہے- لیکن مالدیپ زیرِ سمندر بنائے گئے اس ریسٹورنٹ میں
کھانا کھانے کا تجربہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے- اس ریسٹورنٹ میں آپ کے
اردگرد صاف و شفاف شیشہ نصب ہوتا ہے جہاں سے آپ سمندری مخلوق کا خوبصورت
نظارہ کرسکتے ہیں اور یہ آپ کے کھانے میں مداخلت کا باعث بھی نہیں بنیں گی-
|
|
Emirates Palace, Abu Dhabi
ابو ظہبی کی سرزمین پر سمندر کے کنارے بنایا گیا یہ ہوٹل ایک ریتیلے ساحل
کا مالک بھی ہے جہاں انہوں نے ایک ذاتی زیرِ آب مجسمہ پارک بھی بنا رکھا ہے-
اس ہوٹل نے سمندر کے اندر لاتعداد مجسمے تخلیق کر رکھے ہیں جن میں قابل ذکر
قزاقوں٬ گھوڑوں اور جل پریوں کے مجسمے ہیں- لیکن ان مجسموں کو دیکھنے کے
لیے غوطہ خوری کا آنا لازمی ہے-
|
|
Atlantis, The Palm, Dubai
دبئی میں بنائے گئے اس ہوٹل میں زیر آب کمرے بک کروائے جاسکتے ہیں- یہ کمرے
زمین سے لے کر چھت شیشے کے بنے ہوئے ہیں- اور صبح ہوتے ہی جب آپ پردہ ہٹا
کر زیر آب دنیا کا نظارہ کرتے ہیں تو آپ کو ایک خوشگوار احساس آپ کو ان کی
جانب متوجہ کرتا ہے- ان کمروں کو انٹلانٹس کی گمشدہ دنیا کی تھیم پر تیار
کیا گیا ہے-
|
|