زمیں میں قدرتی طور پر موجود خالی جگہ جہاں انسان آسانی
سے جا سکے غار کہلاتا ہے۔ دنیا میں بھر میں ہزاروں غار موجود ہیں۔ ان کا
ظہور مختلف زمینی حرکات کی وجہ سے آتا ہے بیشتر غار چونے کے پتھر پر مشتمل
ہوتے ہیں۔ مگر ان میں چاک ، جپسم ، نمک ، سنگ مرمر وغیرہ کے پتھروں پر
مشتمل غار بھی پائے جاتے ہیں۔ ان کے علاوہ آتش فشانی کے عمل سے بھی غار
ظہور پذیر میں ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سمندر خصوصا ساحلی علاقوں اور
گلیشئیر وغیرہ میں غار پائے جاتے ہیں۔ یہاں ہم آنس لینڈ کے چند برفانی
غاروں کی تصاویر پیش کر رہے ہیں-
|
|
برطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری نے آئس لینڈ میں چند صاف شفاف برفانی
غاروں کی تصاویر کھینچی ہیں-
|
|
یہ تصاویر آئس لینڈ کے جنوب مشرق میں واقع مشہور وینٹاجوکل پارک میں کھینچی
گئیں-
|
|
یہ برفانی غاریں وینٹاجوکل گلیشیئر کے نیچے واقع ہیں اور پانی کی برف کے
انٹرفیس کی ایک بہترین مثال فراہم کرتی ہیں-
|
|
ان میں سے چند غاریں اتنی پرانی ہیں کہ ہزاروں سال گزرنے کے باوجود انہیں
چُھوا نہیں گیا-
|
|
ان غاروں میں بہت ہی چھوٹے جرثومے یا کیڑے رہتے ہیں اور محقیقین کا خیال ہے
کہ یہ جرثوے سیارہ مشتری کے چاند پر زندہ رہ سکتے ہیں-
|
|
پانی میں پیدا ہونے والے مائیکرو آرگینزم کو برف میں اس وقت ایک نئی زندگی
مل جاتی ہے جب ان کے پانی کے گھر منجمند ہو جاتے ہیں-
|
|
برطانیہ کے فوٹوگرافر ایلکس براڈبری کا کہنا ہے کہ برف میں ہوا کی کمی کا
یہ مطلب ہے کہ وہ سوائے نیلے رنگ کے ٹکرے کے تمام روشنی جذب کر لیتی ہے جس
کی وجہ سے دلکش رنگ پیدا ہوتے ہیں-
|
|
|