رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں یہ بات سنی تو سبھی نے ہوگی
لیکن آج دیکھ بھی لیں۔
|
|
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے باسی اس وقت حیران رہ
گئے جب انہیں شہر کے آسمان پر جہاز کی مدد سے ایک شخص کی جانب سے اپنی گرل
فرینڈ کے لئے شادی کا پیام لکھا نظر آیا۔
|
|
پہلے تو آسمان پر رومانوی پیغام لکھا آیا اور پھر شادی کی پیشکش، لڑکی بھی
شاید اس انوکھے انداز سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکی اور فوراً ہی اقرار کر
ڈالا اور اپنا پیغام پائلٹ تک پہنچا دیا-
|
|
جسے نوجوان نے بلا تامل آسمان پر تحریر بھی کر ڈالا۔اس نوجوان کی شناخت تو
نہیں ہو پائی لیکن سوشل میڈیا پر پورے شہر کی جانب سے اس جوڑے کو مبارک باد
ضرور دی جارہی ہے۔
|
|
|