کون کہتا ہے کہ سیاستدان عوام کی خدمت کے لیے منتخب ہوتے
ہیں؟ یہ صرف پیسے کے لیے آتے ہیں- اگر آپ اپنے اردگرد غور کریں تو آپ کو
دکھائی دے گا کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے 60 فیصد کا تعلق سیاست کے
میدان سے ہے- یہاں ہم ذکر کریں گے سال 2013 کے دنیا کے سب سے امیر ترین
سیاستدانوں کا-
|
Silvio Berlusconi
اٹلی کے سیاست دان Silvio Berlusconi اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں- یہ
ایک میڈیا پرسن اور کاروباری شخصیت بھی ہیں- Silvio نے اپنے کاروباری کیریر
کا آغاز 1960 میں 4 ہزار رہائشی اپارٹمنٹس بنا کر کیا- اس کے بعد 1973 میں
انہوں نے چھوٹی سی کیبل ٹیلیویژن کمپنی کی بنیاد رکھی- اور یہ کمپنی تب تک
رہی جب تک کہ 1994 میں انہوں نے اپنی سیاسی کیریر کا آغاز نہیں کیا- ان کے
کُل اثاثوں کی مالیت 7.8 بلین ڈالر ہے- |
|
Serge Dassault
فہرست میں نویں نمبر پر فرانس کے سیاستدان Serge Dassault ہیں- ان کے کُل
اثاثوں کی مالیت 8 بلین ڈالر ہے- Serge کا شمار روایتی سیاستدانوں میں کیا
جاتا ہے لیکن یہ ایک کاروباری شخصیت کے مالک بھی ہیں- جبکہ انہیں سیاسی
میدان میں کافی فعال سمجھا جاتا ہے-
|
|
Zong Qinghou
Hangzhou Wahaha گروپ کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹو Zong Qinghou کو اس
فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل ہے- یہ ایک چینی تاجر ہیں اور انہیں چین کی
امیر ترین شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- ان کے کُل اثاثوں کی مالیت
10.8 بلین ڈالر ہے- زونگ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے مندوب بھی ہیں-
|
|
Savitri Jindal
ساتویں نمبر پر ہیں ساوتری جندل جو کہ جندل گروپ کی غیر فعال چئیرپرسن اور
انڈیا کی قانون ساز اسمبلی “ ہریانہ ودھا سبا“ کی رکن ہیں- ان کے اثاثوں کی
کُل مالیت 13.2 بلین ڈالر ہے- ساوتری کو انڈیا کی امیر ترین خاتون کے طور
پر بھی جانا جاتا ہے -
|
|
Vladimir Putin
پوٹن 7 مئی 2012 کو روس کے صدر منتخب ہوئے- انہوں نے اپنے سیاسی کیریر کا
آغاز 1999 میں کیا اور اس کے بعد انہوں نے متعدد گھریلو٬ اقتصادی٬ صنعتی٬
آرکٹک٬ ماحولیاتی اور مذہبی پالیسیاں پیش کیں- ان کی 40 بلین ڈالر کی
سرمایہ کاری اور 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی بچت نے انہیں اس دنیا کا چھٹا امیر
ترین سیاستدان بنا دیا ہے-
|
|
Khalifa Bin Zayed Al Nahyan
ابوظہبی کے حکمران اور یو اے ای کے صدر خلیفہ بن زیاد ال نہیان اس فہرست
میں پانچویں نمبر پر ہیں- ان کے کُل اثاثوں کی مالیت 18 بلین ڈالر ہے- اپنے
والد کی وفات کے بعد صدر بنے اور 2004 میں یو اے ای پر حکمرانی کا آغاز کیا-
|
|
Sonia Gandhi
بھارت کے سابقہ وزیر اعظم کی بیوہ سونیا گاندھی اٹلی میں پیدا ہوئیں- 1998
میں انڈیا کی نیشنل کانگریس پارٹی کی صدر بنیں- اگرچہ شوہر کے قتل کے بعد
1991 میں ان پر پارٹی کو جوائن کرنے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن 1997 تک
انہوں نے اسے قبول نہیں کیا- ان کے کُل اثاثوں کی مالیت 19.2 بلین ڈالر ہے
اور یہ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں-
|
|
Michael Bloomberg
یہ ایک فلاحی کارکن٬ سیاستدان اور امریکہ کی ایک کاروباری شخصیت ہیں اور
فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں- انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے
اور اس وقت یہ Bloomberg LP کے مالک ہیں- Bloomberg LP انفارمیشنل اور نیوز
چینل کمپنی ہے- ان کے کُل اثاثوں کی مالیت 19 بلین ڈالر سے زیادہ ہے-
|
|
Hassanal Bolkiah
ان کے کُل اثاثوں کی مالیت 20 بلین ڈالر ہے اور یہ دنیا کے دوسرے امیر ترین
سیاستدان ہیں- یہ برونائی کے 29ویں سلطان ہیں- انہوں نے خارجہ امور کے
حوالے مختلف پالیسیاں نافذ کی ہیں اور کامیاب ترین حکومت چلانے کے حوالے سے
بھی مقبول ہیں-
|
|
Abdullah Bin Abdul Aziz
فہرست میں پہلا نمبر عبداﷲ بن عبدالعزیز کو حاصل ہے- سعودی عرب میں موجود
تمام تیل کے ذخائر میں سے 20 فیصد کے مالک ہیں- اپنے سوتیلے بھی شاہ فہد کے
انتقال کے بعد انہوں نے تخت سنبھالا- کئی اہم فلاحی پروگراموں کی شروعات کی
اور ملک کی بہتری کے لیے کئی یونیورسٹیاں بھی قائم کیں- ان کے کُل اثاثوں
کی مالیت 21 بلین ڈالر ہے- |
|