امریکہ کی طاقت اور اہمیت میں کمی

چالیس سال میں پہلی مرتبہ امریکیوں کی اکثریت کو ایسا لگنے لگا ہے کہ امریکہ کی طاقت اور اہمیت میں کمی ہو رہی ہے۔

ایک سروے کے مطابق امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں دنیا میں اس سے بہت کم اہم اور طاقت ور کردار ادا کیا ہے جتنا وہ ایک دہائی قبل کر رہا تھا۔
 

image


پیو سروے کے مطابق 70 فیصد امریکیوں کو لگتا ہے کہ امریکہ کی عزت کم ہوئی ہے۔

پچاس سال میں پہلی مرتبہ 50 فیصد سے زائد امریکیوں نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

56 فیصد لوگوں نے حالیہ صدر براک اوباما کی خارجہ پالیسی کی تائید نہیں کی۔

اس سروے کے مطابق نصف سے زائد امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکہ ایک دہائی قبل بحثیت عالمی رہنما کے جتنا اہم اور طاقت ور کردار ادا کر رہا تھا اب ایسا نہیں ہے۔ امریکیوں کی ایسی رائے اس سے قبل سنہ 1974 میں دیکھنے میں آئی تھی۔

دس سال قبل صرف 20 فیصد لوگ ایسا سمجھتے تھے۔

دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر 50 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈرون حملوں سے امریکہ زیادہ محفوظ ہوا ہے جبکہ 30 فیصد لوگ افغان جنگ کو زیادہ فائدہ مند قرار دیتے ہیں۔

سروے کے مطابق صرف 17 فیصد امریکیوں کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی معاملات میں پہلے سے زیادہ اہم اور قوی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی امریکی عوام عالمی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کم سے کم چاہتے ہیں۔
 

image

سروے میں 51 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے مسائل حل کرنے کے لیے ’بہت کچھ‘ کر چکا ہے۔

ریپبلیکن جماعت کے 53 فیصد حامیوں، ڈیمو کریٹس کے 46 فیصد حامیوں جبکہ 55 فیصد آزاد رائے رکھنے والوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

امریکی عوام سوچتی ہے کہ امریکہ کو عالمی معاملات میں کم سے کم مخل ہونا چاہیے۔

سروے کا حصہ بننے والے افراد کی اکثریت کا ماننا تھا کہ امریکہ کو اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے میں زیادہ دخل نہیں دینا چاہیے۔

36 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اس معاملے میں واشنگٹن کی موجودہ مداخلت کافی ہے۔

پیو ریسرچ سنٹر کے مطابق عام لوگوں میں کیا گیا یہ سروے تیس اکتوبر سے چھ نومبر کے درمیان کیا گیا جس میں دو ہزار سے زائد بالغ افراد کی رائے لی گئی۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Growing numbers of Americans believe that U.S. global power and prestige are in decline. And support for U.S. global engagement, already near a historic low, has fallen further.