حضرت محمد صلی الله علیہ وآلہ
وسلم نے ایک مرتبہ حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا اے علی
رضی الله تعالیٰ عنہ رات کو پانچ کام کر کے سویا کرو۔
اول: چار ہزار دینار صدقہ دے کر سویا کرو
دوم: ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو
سوم: جنت کی قیمت دے کر سویا کرو
چہارم: دو لڑے ہوؤں میں صلح کرا کے سویا کرو
پنجم: ایک حج کر کے سویا کرو
حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول الله صلی الله علیہ وآلہ
وسلم یہ امر محال ہے، حضور اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
١۔ چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو، اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ
کرنے کے برابر ہے۔
٢۔ تین مرتبہ قل ہوالله پڑھ کر سویا کرو، اس کا ثواب ایک قرآن شریف پڑھنے
کے برابر ہے۔
٣۔ دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر سویا کرو، یہ جنت کی قیمت ادا کرنے کے برابر
ہے۔
٤۔ دس مرتبہ استغفرالله ربًی من کُل ذنبٍ و اتوبُ الیہ پڑھ کر سویا کرو یہ
دو لڑے ہوؤں میں صلح کرانے کے برابر ہو گا۔
٥۔ چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو، ایک حج کا ثواب ملے گا۔ |