بدامنی کیس سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک شناختی کارڈ
پر زیادہ سے زیادہ پانچ سموں کی خریداری کا نظام پورے ملک میں متعارف کرانے
اور فروخت کی جانے والی سمز کی تصدیق نادرا سے کرانے کے احکامات جاری کئے
تھے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر ایک ٹیلی کام کمپنی نے عمل درآمد شروع کر
دیا۔
|
|
نئے نظام میں سمز خریدار کو موبائل فون کمپنی کے سیلز سینٹر میں نصب
بائیومیٹرکس سسٹم پر اپنے انگوٹھے کا نشان لگانا ہو گا۔ انگوٹھے کا پرنٹ
سسٹم پر آتے ہی اس کی شناخت نادار کے ڈیٹا بیس سے ہو گی۔ اور اس پورے عمل
کو محض پندرہ سیکنڈ درکار ہونگے۔ سسٹم سے پہلی سمز کی خریداری چیئرمین پی
ٹی اے نے کی۔
نئے نظام سے نہ صرف صارف کی شناخت کو محفوظ بنایا جا سکے گا بلکہ ایک
شناختی کارڈ پر پانچ سے زائد سمز فروخت نہ کئے جانے کی ہدایت پر بھی عمل
درآمد ہو پائے گا۔ موبائل کمپنی نئے نظام پر پچاس لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔
|
|
ابتداء میں یہ نظام نئی سمز کی فروخت کے لئے کمپنی کے کسٹمرز سروس سینٹر پر
متعارف کرایا جا رہا ہے جسے بعد میں ریٹل آوٹ لٹس اور فرنچائز تک پھیلا دیا
جائے گا۔ |
|
|