کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر زمین میچ کا انعقاد ہوا
جسے انگلینڈ کی مقامی ٹیم کالڈ بیک نے 28 رنز سے جیت لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کرکٹ میں اس نئے تاریخ کو رقم کرنے کا اعزاز ایک بار پھر
انگلینڈ کو ہی حاصل ہوا جہاں دو مقامی ٹیموں تھریکلڈ اور کالڈبیک کی ٹیموں
کے درمیان Cumbria میں واقع لیک ڈسٹرکٹ کے ایک غار میں میچ کھیلا گیا۔
|
|
یہ غار 11 میل کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو کہ Fleetwith Pike نامی
پہاڑ کے اندر موجود ہے-
اس میچ کا انعقاد تھریکلڈ کلب کے خزانچی مائیکل ویبسٹر نے کیا تھا جس کا
مقصد 18 ماہ قبل طوفان میں بہہ جانے والے تھریکلڈ کے گراؤنڈ کے لیے رقم جمع
کرنا تھا۔
کلب نے اس سلسلے میں ایک کلینڈر بھی تیار کیا ہے جس میں ان کھلاڑیوں کو اس
حیرت انگیز مقام پر کرکٹ کھیلتے دکھایا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں کسان٬ مختلف دکاندار اور کیفے مالکان شامل تھے-
|
|
دو ہزار فٹ زیر زمین کھیلے گئے اس میچ میں پچ پلاسٹک کی تیار کی گئی تھی
جبکہ غار میں روشنی کے لیے اسپاٹ لائٹ لگائی گئی تھی۔
مذکورہ میچ میں ہر اننگ چھ اوور پر مشتمل تھی اور ایک باؤلر کو صرف ایک
اوور پھینکنے کی اجازت تھی۔
میچ کے لیے کوئی باؤنڈری نہیں رکھی گئی تھی اور بلے بازوں کو صرف دوڑ کر ہی
رن بنانا تھے۔
تھریکلڈ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 27 رنز بنائے، جواب میں کالڈبیک نے 28 رنز
کا ہدف چوتھے اوور میں حاصل کر لیا۔
|
|
تھریکلڈ کلب اس سے قبل بھی کئی منفرد کرکٹ میچز کھیل چکا ہے جس میں پہاڑی
جھیل کے منجمد پانی پر کھیلے جانے والے میچز٬ پہاڑوں پر کھیلے جانے والے
میچز اور دریائے Derwent میں کھیلے جانے والے میچز قابلِ ذکر ہیں- |