کہتے ہیں کمان سے نکلا تیر اور منہ سے نکلے الفاظ دوبارہ
واپس نہیں آسکتے٬ ایسا ہی کچھ معاملہ ای میل کا بھی ہے٬ تاہم آپ سوچ رہے
ہوں گے یہ تو سب کو معلوم ہے مگر یہ تو نہیں جانتے ہوں گے ناں کہ کم از کم
ایک ای میل سروس ایسی ہے جس میں آپ اپنے برقی خطوط کو بھیج کر بھی واپس
لاسکتے ہیں-
|
|
دی نیوز ٹرائب کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل کی ای میل سروس جی میل میں
ایسا پوشیدہ فیچر موجود ہے جس کے ذریعے کسی غلط فرد کو ای میل بھیجنے کی
صورت میں اسے واپس کھینچا جاسکتا ہے ( مگر بہت زیادہ پھرتی دکھانے کی ضرورت
پڑے گی)-
یہ خفیہ ٹول تلاش کرنا ہو تو جی میل کی سیٹنگ میں جائیں اور وہاں لیبز
(Labs) سیکشن میں جا کر انڈو سینڈ (Undo Send) کا آپشن ان ایبل کردیں- بس
پھر جب بھی آپ کولی ای میل ارسال کریں گے فوراً اوپر لکھا آئے گا کہ کیا آپ
اس پیغام انڈو تو نہیں کرنا چاہتے٬ اگر 30 سیکنڈ میں آپ نے انڈو پر کلک
کردیا تو وہ ای میل جا کر بھی واپس آ جائے گی-
|
|
تو بس ایسا کریں اور پھر آپ دعویٰ کرسکتے ہیں کہ تیر یا الفاظ واپس آلیں یا
نہ آئیں مگر ای میلز تو آپ واپس ضرور لا سکتے ہیں- |