امریکی صدر باراک اوباما دنیا کے طاقتور ترین شخص ہیں
لیکن ساتھ ساتھ وہ کئی معاملات میں بے بس بھی ہیں- اور معاملات بھی کچھ
ایسے ہیں جن پر ایک آدمی کو مکمل دسترس حاصل ہے٬ جیسے کہ انہیں آئی فون
استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سیکورٹی کے مشیروں نے انہیں
امریکی کمپنی کا ایپل کا آئی فون استعمال کرنے سے منع کردیا کیونکہ یہ فون
محفوظ نہیں ہے-
باراک اوباما کا کہنا ہے کہ میری دونوں بیٹیاں ساشا اور مالیا کے پاس آئی
فونز ہیں اور وہ گھنٹوں اس کو استعمال کرتی ہیں لیکن مجھے آئی فون استعمال
کرنے کی اجازت نہیں ہے-
باراک اوباما کو ای میل کرنے کی اجازت بھی نہیں تھی٬ یہ حق حاصل کرنے کے
لیے انہیں 2009 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ لڑنا پڑا٬ اس لڑائی میں
اوباما کی جیت ہوئی-
|
|
بلیک بیری رکھنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جو ای میل
استعمال کرتے ہیں لیکن اس میں بھی کئی پابندیوں کا سامنا ہے٬ امریکی صدر 10
سے زیادہ افراد سے ای میل کا تبادلہ نہیں کرسکتے- |