مزاج کو خوشگوار بنانے والی غذائیں

متوازن اور غذائیت بخش غذائیں انسان کو دماغی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج کی تلخی کو ختم کر کے اس کے موڈ کو خوشگوار بنادیتی ہیں- انسان میں ڈپریشن کی سب سے بڑی وجہ جنک فوڈ کا استعمال اور کھانے میں ضروری غذائی اجزا کی کمی ہے جو ڈپریشن کا سبب بنتی اور انسانی رویوں پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے- محققین کا کہنا ہے جو غذا انسان استعمال کرتا ہے وہ اس کے جذبات٬ محسوسات اور حتیٰ کہ خیالات پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتی ہے- اگر انسان اندرونی اور بیرونی طور پر تندرست اور چاق و چوبند ہے تو اس کے خیالات ہمیشہ مثبت رہیں گے اور وہ اپنی روزمرہ کی تمام سرگرمیوں کو بغیر کسی غصے٬ تھکان اور ڈپریشن کے بخوبی سرانجام دے گا- اگر انسان واقعی اپنی زندگی میں خوش اور مسرور رہنا چاہتا ہے تو ان غذائیت بخش٬ خوش رکھنے والی غذاؤں کا ضرور استعمال کرے-
 

پالک
آئرن سے بھرپور غذا ہے جو انسان کو خوش رکھنے میں مدد دیتی ہے- پالک انسانی جسم میں توانائی کی سطح بڑھاتی ہے- پالک فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے یہ انسان کے صحت مند سرخ خلیوں کو بڑھاتی ہے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے- اور بیرونی حملہ آور ہونے والی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہے-

image


مسور کی دال
فولیٹ سے بھرپور ہوتی ہے اور اس وٹامن کی کمی انسان میں ڈپریشن کا باعث بنتی ہے- وٹامن بی سر بھرپور دالوں کا باقاعدہ استعمال انسان میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے- جب انسان میں ان وٹامنز کی کمی واقع ہوتی ہے تو وہ ہر وقت تھکا تھکا اور بیزار نظر آتا ہے-

image


مچھلی
مچھلی کو دماغی غذا تصور کیا جاتا ہے جس میں اومیگا 3 ضروری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں- یہ انسان کے موڈ کو بہتر بناتے ہیں- جس کے استعمال سے انسانی جسم مشین کی طرح کام کرتا ہے- اگر آپ مچھلی کے شوقین نہیں ہیں تو اس کی جگہ اخروٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں٬ کیونکہ اس میں شامل اومیگا 3 انسانی دماغ اور موڈ خوشگوار رکھتا ہے مٹھی بھر اخروٹ کا استعمال انسانی جسم کو 95 فیصد تک اومیگا 3 فراہم کرتا ہے-

image


کیلا
کیلا پوٹاشیم اور وٹامن بی سے بھرپور غذا ہے- جسے عام طور پر کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے- اس میں شامل وٹامن بی انسانی جسم میں توانائی٬ نظام انہظام اور صحت مند اعصابی نظام کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لیے اکھٹے کام کرتے ہیں-یہ جسم میں ان صحت مند خلیوں کو دوبارہ سے بننے میں مدد دیتے ہیں- جو انسانی جلد کو خوبصورتی برقرار رکھنے٬ بالوں اور ناخنوں کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- کیلے میں شامل غذائی اجزا لگاتار ان خلیوں کی نشو نما کرتے رہتے ہیں- وٹامن بی کی کمی انسان میں اضطراب٬ بےچینی اور ڈپریشن پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے٬ جو انسانی مزاج میں تلخی اور غصے کو بڑھا دیتا ہے-

image


ترش پھل
وٹامن سی سے بھرپور ترش غذائیں جیسے کہ سنگترہ٬ لیموں٬ اسٹرابیری وغیرہ وغیرہ٬ انسان کی پریشانی اور ڈپریشن کو دور بھگانے میں مدد دیتی ہیں- یہ انسانی جسم کے نظام Serotonic کی پیداوار کو بڑھاتا ہے٬ یہ ایک اہم کیمیکل ہے جو انسان کی بھوک کر متحرک کرتا ہے اس کے محسوسات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسکے موڈ کو بھی خوشگوار رکھتا ہے- وٹامن سی سے بھرپور غذائیں انسان کو شدید تناؤ یا ڈپریشن کے وقت مدد دیتی ہیں٬ یہ ڈپریشن اور اضطراب پیدا کرنے والے ہارمون کے لیول کو کم کرتے ہیں- وٹامن سی کا استعمال انسان کو سخت حالت میں بھی پرسکون رکھتا ہے-

image


اخروٹ
یہ سپر اسٹار غذائیت سے بھرپور غذا انسان کو ڈپریشن سے لڑنے میں مدد دیتی ہے- اس کے علاوہ اخروٹ کا استعمال ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط اور صحت مند رکھتا ہے- یہ جسم میں نئے خلیوں کی نشو نما کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں- اخروٹ انسانی جسم میں انسولین کے عمل کو بڑھانے اور گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے- اخروٹ میں شامل Polyphenols اور دوسرے اینٹی اوکسیڈینٹ دماغ کے اعصابی رابطوں کو مضبوط بناتے ہیں- انسان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے- اخروٹ انسان کے دماغ کی ریاضی کی صلاحیتوں اور آئی کیو کو تیز بناتا ہے- اخروٹ کا استعمال انسان کو اچھا نظر آنے اور اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے-

image


پاپ کارن
کاربوہائیڈریٹ اور امائنو ایسڈ سے بھرپور غذا ہے٬ اس میں انسان کو ریلیکس کرنے اور اس کے موڈ کو خوشگوار بنانے والے غذائی اجزا بہ کثرت شامل ہوتے ہیں- یہ انسانی جسم میں Serotonic کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیتا ہے٬ جو انسانی موڈ کو اچھا رکھنے میں مدد دیتا ہے-

image


دودھ
انسانی جسم کے لیے نہایت مفید غذا ہے اس میں شامل غذائی اجزا کیلشیم٬ وٹامن ڈی اور پروٹین انسان کے موڈ پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں- انسان میں ڈپریشن اور موسمی اثرات کی وجہ سے بدنظمی عام طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہی ہوتی ہے- جبکہ دودھ میں پائے جانے والے اجزا انسان کو انتہائی ڈپریشن کی حالت میں بھی پرسکون اور خوش رکھنے میں مدد دیتے ہیں-

image


پنیر
ایک حیرت انگیز غذائیت سے بخش غذا ہے٬ جو کیلشیم٬ پروٹین٬ زنک اور دوسرے معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے- انسانی جسم خود سے زنک پیدا نہیں کرپاتا٬ لہٰذا غذائی معدنیات کا باقاعدہ استعمال انسان کے روزانہ کے کوٹے کو پورا کردیتا ہے- میکینیشیم کی طرح زنک بھی خلیوں کی نشو نما اور تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ بالوں٬ جلد٬ بینالی حتیٰ کہ انسان کے چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کو بھی تیز کردیتا ہے٬ قدرتی طور پر چکنائی والی پنیر جیسے کہ بکری کے دودھ سے بننے والی پنیر انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے٬ جسے سینڈوچ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Every human being wants to be happy and cheerful all the time. But, sometimes a grouchy morning or a stressed-out afternoon can make you fell nervous and depressed. It’s no secret that there are intricate links between your physical health and the food you eat.