پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے
الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے جس کے بعد امید ہوچلی ہے کہ اب ملک میں
انتخابات کے دوران پیش آنے والا دیرینہ مسئلہ ختم ہوجائے گا-
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت کی جانب سے بغیر نوٹس برطرفی
اور عدالتی حکم کے بعد عہدے پر بحال ہونے والے چئیرمین نادرا طارق ملک کا
کہنا ہے کہ انتخابات میں دھندلی روکنے کے لیے فول پروف سسٹم تیار کرلیا گیا
ہے-
|
|
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کو نادرا کی تیار کردہ الیکٹرونک
ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے طارق ملک نے کہا کہ اس سسٹم کے
استعمال سے جعلی ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے پہلے شناخت کرلیاجائے گا جبکہ اس سے
ایک شخص ایک ہی ووٹ کاسٹ کرسکے گا-
اس کے بقول انگوٹھے کے نشان کے ذریعے اگر کوئی ووٹر اپنی شناخت کی تصدیق
میں ناکام ہوجاتا ہے تو اسے پولنگ کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دے
جائے گی-
انہوں نے کہ الیکٹرونک ووٹنٹ مشین کے استعمال سے مقناطیسی سیاہی کا جھنجھٹ
ختم ہوجائے گا جبکہ نئے سسٹم سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت بھی ہوگی-
چئیرمین نادرا کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان
اور سیاسی جماعتوں کی منظوری کے بعد استعمال کیا جائے گا-
|
|
پاکستانی ادارے نے نئے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکنالوجی کی دنیا
میں ایپل جیسے بڑے ناموں کو بھی حیران کردیا ہے جس نے کئی سالوں کی تحقیق
اور محنت کے بعد آئی فون فائیو ایس میں تھمب امپریشن کا سسٹم متعارف کرایا
تھا-
آپ کے خیال میں کیا سیاسی جماعتیں اس ووٹنگ
کے استعمال کی منظوری دیں گی؟ کہیں اس سے سیاسی جماعتوں کے جھوٹ کا پول تو
نہیں کھل جائے گا؟
آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ رائے دیجیے |
|
|