ہرفن مولا

ہر فن مولا وہ ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ بہت سے فنون میں مہارت رکھتا ہو جسے انگریزی زبان میں آل راؤنڈر' بھی کہتے ہیں ہر فن مولا وہی لوگ بنتے ہیں جو بغیر وقت ضائع کئے کسی بھی نوعیت کا کوئی بھی ہنر سیکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ہر فن میں ہر ہنر میں تاک ہونے کی سعی و کوشش کرتے رہتے ہیں اور یہ مسلسل سعی و جدوجہد ہی انسان کے لئے بیک وقت بہت سے فنون میں مہارت کے حصول کو ممکن بناتی ہے

ہر فن مولا انسان اپنی مہارت کے سبب اپنے حلقے میں ہر دلعزیز شخصیت کا مقام پاتا ہے کیونکہ ہر فن مولا یا ہنر مند انسان اپنی ہنر مندی کے طفیل ناصرف اپنی مدد آپ کر نے کے قابل ہوتا ہے بلکہ اچھے برے ہر قسم کے حالات میں دوسروں کی مدد و رہنمائی کے فرائض سرانجام دینے کے قابل بھی ہوتا ہے کہ ہنر مند کی ہنر مندی ہر طرح کے حالات میں ہنر مند افراد کی ڈھال بن جاتی ہے

ہنر مند افرد کے لئے کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا کچھ مشکل نہیں بلکہ وہ اپنی تدبیر و ذہانت اور ہنر مندی سے کام لیتے ہوئے خود کو نامساعد حالات سے باآسانی باہر نکال لیتے ہیں بلکہ مستقبل میں اسی قسم کے متوقع حالات کے نقصانات سے بچنے کی قبل از وقت احتیاطی تدابیر بھی ترتیب دے کر آئندہ کے لئے خود اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات کا بندوبست بھی کر لیتے ہیں

ہر فن مولا بن جانا کسی خاص طبقے یا افراد کی میراث نہیں بلکہ ہر فرد چاہے تو اپنے اندر وہ صفات ہیدا کر سکتا ہے جو ایک ہر فن مولا انسان میں ہوتی ہیں کہ اللہ تعالی نے ہر انسان کو ذہانت وصلاحیت اور علم و عقل کی دولت سے نوازا ہے اب یہ انسان پر ہے کہ وہ اپنی ہمت سے کوشش سے اور محنت سے کس طرح خود کو ایک عام انسان سے ایک خاص انسان میں ڈھالتا ہے وہ خاص انسان جسے ہر فن مولا کہا جاتا ہے اور وہ جو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھلائی مدد اور رہنمائی کرتا ہے اور معاشرے میں قابل تعظیم مقام حاصل کرنے کا حقدار بنتتا ہے

اسی لئے کہتے ہیں کہ وقت ضائع نہ کریں جب بھی کوئی ہنر سیکھنے کا موقع ملے ہنر سیکھنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اندر نئے سے نیا ہنر سیکھنے کی صلاحیت سے کام لے کر ہر فن مولا بن جائیں
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 459480 views Pakistani Muslim
.. View More