ہوا سے چلنے والی انوکھی کار

اب تک آپ بجلی سے چلنے والی یا پھر شمسی توانائی سے چلنے والی کار کے بارے میں پڑھتے آئیں ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی انوکھی کار کے بارے میں بتائیں گے جس کا انجن صرف ہوا کی طاقت سے
چلتا ہے-

ہوا کی طاقت سے چلنے والے انجن سے لیس اور لیگو سے بنی یہ کار آپ آسٹریلوی شہر ملبورن کی سڑکوں پر دکھائی دے سکتی ہے-
 

image


اس کار کی تیاری میں ایک آسٹریلوی تاجر اور رومینیا کے ایک تکنیکشن نے اپنا کردار ادا کیا ہے، اور اس کو 500000 لیگو پیسز کی مدد سے بنایا گیا ہے

اس کار میں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ کار کی تیاری کے لیے مالی امداد عام لوگوں کی جانب سے کی گئی- اس کار کی تیاری پر 11200 پاؤنڈ کی لاگت آئی-

کار میں ہوا کے زور پر چلنے والے چار انجن نصب ہیں اور ان انجن میں 256 پسٹن موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کار میں سوائے پہیوں کے تمام چیزیں لیگو بلاکس سے بنائی گئی ہیں۔

اس کار کے شریک موجد سٹیو سمارٹینو کا کہنا ہے نہ مجھے گاڑیوں کا شوق ہے اور نہ ہی لیگو کا٬ میں صرف ٹیکنالوجی کا شوقین ہوں-
 

image

“میرا اس گاڑی کو ایجاد کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ ذہین نوجوانوں عوام کی مالی امداد سے کیا کیا ممکن بناسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ یہ دلچسپ سوچ رومینیا کے ایک 20 سالہ نوجوان کی تھی جس سے میری ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی٬ لیکن میرے اتنی رقم موجود نہیں تھی کہ یہ تجربہ میں خود کرسکوں“-

“ پھر اس نے ٹوئیٹ کیا کوئی ایک نایاب اور زبردست پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے؟- اور پھر 40 آسٹریلوی شہریوں نے امداد کی حامی بھرلی اور یوں پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا“-

سمارٹینو کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ یہ دنیا کی پہلی ماحول دوست سامان سے تیار کردہ کار ہے اور ایک ماحول دوست نظریے کا ثبوت بھی“-
 

image

اس کار کی تکمیل میں 18 ماہ کا عرصہ لگا اور اسے رومینیا میں تیار کر کے آسٹریلیا بھیجا گیا اور وہاں اس کے متعدد حصوں کو دوبارہ جوڑنا پڑا۔

مؤجد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا انجن انتہائی نازک ہے اور سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ کہیں اس کے پھٹنے سے ایک لیگو بلاکس کا دھماکہ نہ ہو جائے۔

اسی کام کی وجہ سے انگلیوں میں پیدا ہونے والے درد کے باعث سمارٹینو فی الحال ایسی مزید گاڑیاں نہیں بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

An Australian entrepreuner and a tech 'genius' have constructed a car from Lego - and it can actually be driven on the road. The bright yellow hot rod, snappily titled the 'Super Awesome Micro Project', was built using 500,000 pieces of Lego. Even the air-powered engine is made from standard Lego pieces and utilises four orbital engines and a total of 256 pistons.