دنیا بھر میں رائے عامہ جاننے کے حوالے سے مشہور ادارے
گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے کرائے گئے سروے میں امریکا کے بعد پاکستان کو
دنیا کے لیے دوسرا بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا ہے-
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے کرائے گئے سروے
میں 65 ممالک سے 68 ہزار لوگوں نے حصہ لیا٬ سروے میں لوگوں سے مختلف سوالات
پوچھے گئے-
|
|
سروے میں شرکت کرنے والے 68 ہزار لوگوں سے سوال کیا گیا کہ دنیا کے امن کے
لیے سب سے بڑا خطرہ کون سا ملک ہے؟
سوال کے جواب میں سروے میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ 24 فیصد افراد کا
ماننا تھا کہ امریکا دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے-
|
|
سروے کے نتائج میں دنیا کے لیے دوسرا بڑا خطرہ پاکستان کو قرار دیا گیا جس
کے خلاف 8 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا جبکہ 2 فیصد کے فرق کے ساتھ چین تیسرے
نمبر پر رہا-
سروے میں حصہ لینے والوں نے اسرائیل٬ ایران٬ افغانستان اور شمالی کوریا کو
5 فیصد کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت٬ جاپان اور عراق کو 4 فیصد کے ساتھ
پانچویں نمبر پر دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا- |