دنیا کی سب سے طاقتور بحری افواج

نیول فورسز ملک کی مسلح افواج کا اہم حصہ ہوتا ہے جس کی ذمہ داری بحری جنگ میں اپنی خدمات پیش کرنا ہوتا ہے- یہ دریاؤں٬ سمندروں اور جھیلوں پر مخلتف آپریشن کی روک تھام اور اپنے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کرتی ہے- آج آپ ہمارے اس آرٹیکل میں دنیا کے سب سے طاقتور بحری دستوں کے بارے میں پڑھیں گے-
 

Republic of China Navy
فہرست میں دسویں نمبر پر چین کی دو بحری افواج میں سے ایک بحری فوج موجود ہے- ROC نیوی کا اہم مشن تائیوان کے علاقوں اور سمندری حدود کی حفاظت اور دفاع کرنا ہے- یہ نیوی 1924 سے فعال ہے اور آج اس کے پاس 48 جنگی بحری جہاز اور 38 ہزار اہلکار موجود ہیں-

image


Italian Navy / Marina Militare
اٹلی کی بحری فوج فہرست میں نویں نمبر پر کھڑی ہے اور یہ اٹلی کا چار مسلح افواج میں سے ایک ہے- اٹلی کی بحری فوج کی بنیاد جنگ عظیم دوئم کے بعد 1946 میں رکھی گئی- اور آج اس نیوی کے پاس 35 ہزار اہلکار اور 60 بحری جہاز موجود ہیں-

image


Indian Navy
بھارتی بحریہ بھارت کی آزادی یعنی 1947 سے قبل رائل بھارتی بحریہ کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن سرکاری سطح پر بھارتی نیوی کے حوالے سے آزادی کے بعد وجود میں آئی- آٹھویں نمبر پر موجود بھارتی بحریہ نے گزشتہ چند سالوں میں اپنا سامان جدید کیا اور اس وقت اس نیوی کے پاس 58350 اہلکاروں کے ساتھ 155 جنگی جہاز بھی موجود ہیں-

image


Republic of Korea Navy
کوریائی بحریہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج کا ایک حصہ ہے- اور یہ دنیا کی ساتویں بڑی بحری فوج ہے- 1945 میں بنائی گئی یہ بحری فوج کوریا مسلح افواج کی ایک قدیم ترین شاخ ہے- اور اس نیوی کے پاس اس وقت 68 ہزار فعال اہلکاروں کے ساتھ 170 جنگی جہاز بھی موجود ہیں-

image


French Navy
فرانسیسی نیوی دنیا کی قدیم ترین اور تاریخ نیوی ہے اور فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے- یہ 1624 میں وجود میں آئی اور اس نیوی نے فرانسیسی سلطنت کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کیا-اس وقت یہ بحری فوج تقریباً 39 ہزار اہلکاروں اور 98 بحری جہازوں پر مشتمل ہے-

image


Royal Navy
یہ بھی ایک قدیم بحری فوج ہے جو کہ برطانیہ کی مسلح افواج کا ہی ایک حصہ ہے- رائل نیوی 16ویں صدی میں وجود میں آئی اور یہ برطانوی فورس کا ایک اہم اور سینیر حصہ ہے- 17ویں صدی سے لے کر 20ویں صدی تک یہ دنیا کی سب سے طاقتور نیوی بھی رہ چکی ہے- پانچویں نمبر پر موجود اس نیوی کے پاس تقریباً 37 ہزار اہلکار اور 97 جہاز موجود ہیں-

image


Japan Maritime Self-Defense Force
چوتھے نمبر ہے جاپان کی میری ٹائم نیوی جو جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی ایک شاخ ہے- 1952 میں بنائی جانے والی اس نیوی کا اہم کام سمندری لین کا کنٹرول اور ان کی حفاظت کرنا ہے- اس فوج میں اہکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کہ لگ بھگ 45 ہزار 8 سو ہے جبکہ 114 جہاز اس فوج میں شامل ہیں-

image


People’s Liberation Army Navy
چین کی دوسری بحری فوج اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے- 1950 میں وجود میں آنے والی اس نیوی کی اپنی پانچ شاخیں ہیں اور اس نیوی میں بھی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو کہ 2 لاکھ 90 ہزار ہے- اس نیوی کے پاس 515 جہاز موجود ہیں-

image


Russian Navy
1 لاکھ 40 ہزار اہلکاروں اور 282 جند جہازوں کے ساتھ یہ نیوی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے- روسی بحریہ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور طویل تجربے کی بنیاد پر دنیا کی سرفہرست بحری افواج میں سے ایک ہے- اس نیوی نے مسلح افواج میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہے-

image

United States Navy
امریکن نیوی امریکہ کی مسلح افواج کا ایک حصہ ہے اور یہ دنیا میں پہلے نمبر پر موجود ہے- اس نیوی میں موجود فعال اہلکاروں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 18 ہزار ہے جبکہ اس کے پاس 286 جدید جنگی بحری جہاز موجود ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Naval Forces is a branch of the nation’s Armed Forces that is responsible for the amphibious warfare. They combat operations on rivers, oceans and lakes and provide the country with the protection around its water boundaries.