زندگی کے بدلتے رنگ

زندگی بھی کیا عجیب چیز ہے نا کہ یہ کتنے موڑ تبدیل کرتی ہے ۔ کبھی خوشی کی طرف تو کبھی غم کی طرف تو کبھی کسی کو اتنی اونچائی پر لے جا کر بیٹھا دیتی ہے کہ ان لیئے اس اونچائی سے نیچے اترنا تو دور کی بات بلکہ اس اونچائی سے نیچے اپنی ذات کے لوگوں کودیکھنا بھی پسند نہیں ہوتا۔

جب کہ وہ یہ بھول چکا ہوتا ہے کہ وہ بھی کبھی ان لوگوں کے جیساہی تھا اس کی اوقات بھی ایسی ہی ہو ا کرتی تھی۔ اور کبھی زندگی کسی کو اتنا نیچے پھینک دیتی ہے کہ اس کے لیے ایک نظر اوپر اٹھا کر دیکھنا بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ وہ غربت ،تنگ دستی ،بھوک،پیاس اور افلاس کی ایسی زندگی گزار رہا ہوتا ہے کہ ُاس کا اِس جال سے اپنی جان چھڑوانا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور پھر وہ ہمیشہ گھٹ گھٹ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتاہے۔

جیسے پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ۔اسی طرح دنیا میں سب لوگ ایک جیسے بھی نہیں ہوتے ۔کچھ لوگ اچھے ہوتے ہیں ، کچھ بہت اچھے اور کچھ لوگ برے اورکچھ بہت برے بھی۔

اصل بات یہ ہے کہ
’’جب اﷲ تعالیٰ کسی انسان کو اپنی رحمتوں ، نعمتوں سے بے انتہا نوازتا ہے تو وہ اپنے آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔‘‘

غریبوں ، مسکینوں ، بے سہارا ، دکھی دل لوگوں کو اپنی نظر میں بہت ہی نیچ ذات کا سمجھتا ہے۔بجائے اﷲ کاشکر ادا کرنے کے وہ اپنے اسی رب کو بھول جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے آج وہ بے شمار نعمتوں میں کھیل رہا ہے اور مالا مال ہے۔

’’اور پھر اﷲ ایسے بندو ں کی پکڑ بھی جلد فرماتا ہے اور دنیا میں اگر اﷲ ان کی پکڑ نہیں فرماتا تو آخرت میں لازماً ایسے لوگوں کی پکڑ ہوگی اور ان کا یہی مال ان کے گلوں میں طوق بنا کر ڈالا جائے گا۔‘‘

Muhammad Owais
About the Author: Muhammad Owais Read More Articles by Muhammad Owais: 6 Articles with 18545 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.