دلچسپ اور حیرت انگیز الیکٹرانکس ایجادات

لاس ویگاس میں دلچسپ اور حیرت انگیز الیکٹرانکس ایجادات اور آلات کا میلہ سج چکا ہے۔ پانچ جنوری کو ہونے والے میڈیا شو میں کمپنیوں نے اپنے انوکھے آلات اور مصنوعات کو پیش کیا۔ اس نمائش میں رکھے کچھ خاص برقی تحفوں کی چند تصاویر اور تفصیل ڈان نے شائع کی ہیں جو کہ یہاں ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیش کی جارہی ہیں۔
 

image
امریکی شہر لاس ویگاس میں سات جنوری کو شروع ہونے والی کنزیومر الیکٹرانکس کی سب سے بڑی نمائش میں ٹی آر ڈبلیو گرپ کمپنی کی جانب سے میڈیا کیلئے سیشن میں ایپل اور دیگر ٹیبلٹس کیلئے ائیر ماؤس اور الٹا ٹائپ کرنے والا کی بورڈ پیش کیا جارہا ہے۔ اس کے ذریعے ٹیبلٹ کیلئے باآسانی ٹائپنگ کی جاسکتی ہے ۔
 
image
اس نمائش میں رکھے یہ بلیو ٹوتھ روبوٹ آئی فون کے ساتھ چلتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں انفراریڈ گن لگی ہیں۔ فون کو ہلانے جھلانے سے بھی یہ حرکت کرتے ہیں۔
 
image
کم ازکم آئی فون چارجر کا مسئلہ تو ختم ہوا۔ لاس ویگاس کی نمائش میں رکھا یہ ایک آئی فون کیس ہے جس میں چارجر موجود ہے اور یہ براہِ راست مین لائن میں نصب ہوکر موبائل چارج کرتا ہے۔ اس کیس کی تعارفی قیمت ساٹھ سے ستر ڈالر کے درمیان ہے۔
 
image
لیجئے، سر پر باندھنے کی پٹی ، بینڈانا میں اب فون پر بات کرنے کیلئے ہیڈفونز بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ یہ ایجاد اکوسٹک شیپ نامی کمپنی کی ہے اور اسے رن فونز کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم اس میں سے ہیڈفونز لگائے اور نکالے بھی جاسکتے ہیں۔
 
image
یہ روبوٹ بہت تیزی سے گیلے فرش صاف کرتا ہے اور ساتھ ہی فرش کا نقشہ بھی بناتا جاتا ہے۔ اسے لاس ویگاس میں ہونے والی ایک الیکٹرانکس نمائش میں رکھا گیا ہے۔
 
image
ویڈیو گیمز کیلئے میگنیٹومیٹر، جائروسکوپس اور دیگر 17 سینسر سے لیس ایک وی آر لباس پہن کر ویڈیو گیمز کھیلا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعے گیمنگ کے تمام کیرکٹرز مجازی طور پر کسی اوتار کی طرح کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔
 
image
انٹرنیٹ سے جڑنے والا دنیا کا پہلا ٹوتھ برش جو یہ نوٹ کرتا ہے کہ دانت کتنے صاف ہوئے ہیں۔ یہ برش ریکارڈ بھی رکھتا ہے کہ کس دن دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔
 
image
اسمارٹ چارج نامی کمپنی کے مالک ایل ای ڈی پر مشتمل ایک بلب دکھارہے ہیں جو ایک دفعہ چارج پر چار گھنٹے روشنی دیتا ہے۔ پاکستان کیلئے یہ انوکھا تحفہ ہوگا۔ اس کی قیمت پچیس ڈالر ہے۔
 
image
لاس ویگاس میں دنیا میں عام استعمال کی الیکٹرانک اشیا کی سب سے بڑی نمائش میں ایک تقریباً 1200 ڈالر مالیت کا ایک ڈرون نظر آرہا ہے جس پر وڈیو اور تصاویر کیلئے کیمرہ نصب ہے۔ پرواز کے دوران اس کی وڈیو آئی فون پر دیکھی اور ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Gadgets to help a user exercise better, cook better, and even brush their teeth better are among the products to be unveiled at the world's largest electronics show. More than 3,000 exhibitors from all over the world are showing off their latest innovations and vie for attention from 152,000 industry attendees at the Consumer Electronics Show in Las Vegas, Nevada.