کعب بن عجرہ رضی الله تعالٰی عنہ
کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
ممبر کے قریب ہو جاؤ ہم لوگ حاضر ہو گئے- جب حضور نبی اکرم صلی الله علیہ
وآلہ وسلم نے ممبر کے پہلے درجے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، دوسرے درجے پر
قدم رکھا تو فرمایا آمین، تیسرے درجے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین-
جب آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم خطبہ سے فارغ ہو کر نیچے اترے تو ہم نے عرض
کیا کہ ہم نے آج آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے (ممبر پر چڑھتے ہوئے) ایسی
باتیں سنیں جو پہلے کبھی نہیں سنی تھیں- آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا اس وقت حضرت جبرئیل علیہ السلام میرے پاس آئے تھے-
(جب پہلے درجے پر میں نے قدم رکھا تو) انہوں نے کہا کہ ہلاک ہو وہ شخص جس
نے رمضان کا مبارک مہینہ پایا پھر بھی اس کی مغفرت نہیں ہوئی، میں نے کہا
آمین-
(پھر جب دوسرے درجے پر چڑھا تو) انہوں نے کہا کہ ہلاک ہو وہ شخص جس کے
سامنے آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ صلی الله علیہ
وآلہ وسلم پر درود نہ بھیجے، میں نے کہا آمین-
(پھر جب تیسرے درجے پر چڑھا تو) انہوں نے کہا کہ ہلاک ہو وہ شخص جس کے
سامنے اس کے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پاویں اور وہ اس کو
جنت میں داخل نہ کرائیں، میں نے کہا آمین |