صاف ستھرا رہنا اور نہانا صحت کے بنیادی اصولوں میں سے
ایک ہے٬ لیکن ایک ایرانی شہری نے گزشتہ 60 سال سے نہ نہانے کا ریکارڈ کا
قائم کیا ہے-
ایرانی اخبار تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی صوبے فارس میں رہنے والے 80 سالہ
آمو حاجی نے پچھلے 60 سالوں میں ایک بار بھی نہانے کی زحمت نہیں کی٬ اس نے
آخری بار یہ غلطی 1954 میں کی تھی-
|
|
آمو کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے نہانے سے پرہیز کرتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں
ایسا کرنا اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہوسکتا ہے-
مسلسل گندہ رہنے سے آمو کی جلد انتہائی سخت اور کھردری ہوچکی ہے٬ اور اس کے
پاس سے سخت بدبو آتی ہے٬ البتہ اس کے پاس ایک آئینہ بھی ہے جس میں وہ اکثر
اپنی صورت دیکھتا رہتا ہے-
ایک غیر آباد علاقے میں رہنے والے اس 80 سالہ شخص کو جب چند نوجوانوں نے
نہلانے کے لیے زبردستی پکڑا تو وہ ان کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا-
|
|
مردار جانوروں کا گوشت خاص سیہہ کا گوشت آمو کی پسندیدہ خوراک ہے٬ اسے جب
کھانے کے لیے تازہ خوراک اور صاف پانی دیا گیا تو اس نے لینے سے انکار
کردیا-
واضح رہے کہ اس سے قبل طویل عرصے تک نہانے سے گریز کرنے کا ریکارڈ 66 سالہ
بھارتی شخص کیلاش سنگھ کے پاس تھا جو ایک پجاری کے کہنے پر 38 برس تک نہانے
سے باز رہا تھا- |