دوہری شخصیت کی حقیقت

دوہری کے کیا معنی ہیں؟ اس کا مفہوم کیا ہے؟ یہ تو ہم بچپن سے ہی پڑھتے آ رہے ہیں کہ دوہری شخصیت کا مالک جو دکھتا ہے اصل میں وہ ویسا نہیں ہوتا۔ یعنی اس کا باطن کچھ اور ظاہر کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ مختصر یہ کہ اس کے دل میں کچھ اور ہوتا ہے اور وہ دنیا کو دیکھانے کے لیے کچھ اور کرتا ہے۔

ہم نے اپنے معاشرے میں کچھ ایسے بھی لوگ دیکھے ہونگے جو ڈاکٹر بھی ہوتے ہیں اور مصنف بھی ہوتے ہیں، کالم بھی لکھتے ہیں اور شاعری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں٬ کامیابی سے کاروبار بھی چلاتے ہیں اور بہت اچھی پینٹنگز بھی بنا لیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ہم ملٹی ٹیلنٹیڈ پرسنز( Multi Talented Persons) کہتے ہیں۔ ایسے لوگ ایک وقت میں بہت سے کام کر سکتے ہیں۔ الله نے انہیں ایک سے زیادہ خصوصیت سے نوازا ہے۔

لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کچھ ا یسے بھی لوگ ہیں جو ان کو سراہنے کی بجائے انہیں منافق اور دوہری شخصیت کا مالک قرار دیتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کی دل آزاری کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ ملٹی ٹیلنٹیڈ لوگوں کی حوصلہ شکنی اس لیے کر رہے ہوں کہ وہ ان سے جلن محسوس کرتے ہوں۔ کیونکہ وہ خود ایسے ہنر نہیں رکھتے۔

میرا ایک سوال ہے سب سے کیا ایک انسان ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف بھی ہے تو کیا ہم ان کو دوہری شخصیت کا مالک کہیں؟ ایک کالم نگار شاعری میں دلچسپی رکھتا ہے تو کیا وہ ایک منافق ہے؟ کیا ہمیں ان کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے ان سے نفرت کرنی چاہیے؟

ملٹی ٹیلنٹڈ لوگ تو ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہیں تو معاشرے میں ایک خاص مقام ملنا چاہیے نہ کہ ان کی دل آزاری کی جائے۔ میرا مقصد دوہری شخصیت اور ملٹی ٹیلنٹیڈ لوگوں کے درمیان فرق واضح کرنا تھا۔ جو میرا خیال ہے واضح ہو گیا ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے

عقل مند کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔
NS
About the Author: NS Read More Articles by NS: 2 Articles with 2254 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.