ماڈرن اسلام دشمن

گزشتہ روز میرے موبائل پہ ایک ایس ایم ایس آیا جس میں پوری تفصیل سے بتایا گیا کہ ایک ویب سائٹ ( جو غالباً کسی یہودی تنظیم نے بنائی ہے ) میں دنیا کے بڑے عظیم انسانوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے تاکہ مقابلہ کے بعد یہ واضح ہوجائے کہ ان میں سب سے اچھا کون تھا۔

سائٹ میں دئے گئے امیدوار کی ترتیب کچھ یوں ہے۔ ابراہیم لنکن، البرٹ انسٹن، بدھا، عیسی علیہ السلام، کارل مارکس، مہاتماگاندھی، مارٹن لوتھر، محمد صلی اللہ علیہ وسلم، سینٹ پال،ویلیم شکسپیر۔ یہ وہ نام ہیں جو کہ مقابلے کے لیے چنے گئے ہیں۔ مجھے ایس ایم ایس بھیجنے والے نے درخواست کی کہ آپ بھی جلدی سے ووٹ کریں تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ ہم اپنے نبی پاک سے کتنی محبت کرتے ہیں اور یہ کہ وہ دنیا کہ بیسٹ آدمی ہیں۔ پھر میں نے سائیٹ کا وزٹ کیا اور اس کا ٹریفک ریشو دیکھا تو حیرانگی ہوئی کہ سب سے زیادہ وزیٹر پاکستان سے آئے ہیں اور اگست کہ مہینے میں آئے ہیں۔ وہ سائٹس جن سے وزیٹر آئے ہیں ان کے نام یہ ہیں فیس بک، گوگل، یاہو، یوٹیوب، اورکوٹ وغیرہ وغیرہ۔

مجھے اس بات کی بھی حیرانگی ہوئی کہ اس لسٹ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام موجود نہیں آخر کیوں؟

مجھے اپنے مسلم بھائیوں کے دینی جذبات کی قدر ہے وہ تو اپنے نبی پاک کے لیے اس سائیٹ پہ جارہے ہیں اور ووٹ بھی کررہے ہیں اور یقیناً مقابلہ میں ہمارے نبی کا نام ہی اول ہوگا لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ اللہ پاک کے اور ہمارے نبی ہیں آخری نبی ہیں اور اللہ اس بات کا گواہ کافی ہے، کیا ہمارے نبی پاک کی یہ شان ہے کہ انہیں عام انسانوں خواہ دنیا میں کتنے ہی کامیاب ہوں ان کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جائے۔ کیا ہمیں اتنی بات سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کرنے سے ہم اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک عام آدمی تھے جنہوں نے دنیا میں آکر اپنے افکار اور نظریات کارل مارکس ، گاندھی اور دیگر لوگوں کی طرح پیش کئے اور لوگوں کو متاثر کردیا۔

میرے بھائیوں ہمارے نبی کی یہ شان نہیں نبی کبھی بھی عام انسانوں کی طرح نہیں ہوتا ہاں ظاہری طور پر وہ انسان ہی ہوتے ہیں کھاتے پیتے اور دیگر انسانوں کی طرح رہتے ہیں لیکن ان کی شان تو بہت بلند ہوتی ہے۔ ہمارے نبی کو کسی ووٹنگ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی کی تصدیق کی ضرورت ہے وہ اللہ کے نبی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں آپ کی رسالت کی خود تصدیق کرتا ہوں۔

میری اپنے مسلمان بھائیوں سے التماس ہے کہ وہ اپنے دل کے ساتھ دماغ بھی کھلے رکھیں اپنے دین کی حفاظت کریں اور اسلام دشمنوں کے حملوں سے اپنے ایمان کو بچائے رکھیں۔ اس طرح کی ویب سائٹس پہ جاکر ان کو پروموٹ نہ کریں۔ جزاک اللہ
Irfan Ali
About the Author: Irfan Ali Read More Articles by Irfan Ali: 20 Articles with 29989 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.