سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون کیسا ہوگا؟

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس فائیو کی ہوم اسکرین بالکل نئے فیچرز کی حامل ہوکی جس میں تبدیلیوں کا انحصار صارف کی موجودگی کے مقام یا اس کے مقام پر ہوگا-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نئی لیک شدہ تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں ہوم اسکرین کو تاش کے پتوں کی شکل میں دکھایا گیا ہے-
 

image


گوگل کے ناؤ سسٹم کی طرح اس فون پر بھی صارف جہاں موجود ہوگا اس کے قریبی مقامات اور دیگر معلومات اسکرین پر نمودار ہوجائیں گی-

یہ بات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ سام سنگ کا یہ نیا ماڈل دھات اور پلاسٹک دونوں ورژن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے-
 

image

ممکنہ طور پر 5.2 انچ اسکرین کے حامل اس فون میں آئی اسکیننگ کے ساتھ انتہائی تیز پروسیسر ہوگا-

16 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ یہ اسمارٹ فون آئندہ بارسلونا میں شیڈول موبائل کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا جبکہ عام فروخت کے لیے اپریل میں ریلیز کیا جائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung's new Galaxy S5 smartphone could have a new 'smart' home screen that changes depending on the users location, or what they are doing. This image, obtained by website @evleaks, show a home screen displaying a series of cards.