بچے ٹیبلٹ کمپیوٹر کے ہونے لگے عادی٬ شدید تحفظات

جدید ٹیکنالوجی سہولتوں کی فراہمی اور زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ کہی جاتی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ ذراسی بے احتیاطی والدین کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے ،چاہے وہ ٹیکنالوجی ہی کیوں نہ ہو۔ٹیکنالوجی کے اِس دور میں مارکیٹ میں ٹیبلیٹ کمپیوٹرز کا سیلاب امڈ آیا ہے۔

کمپنیوں کے نت نئے ڈیزائن اور مقابلے میں قیمتیں بھی ہیں انتہائی سستی ایسے میں بڑوں کے ساتھ ساتھ ، ٹیبلٹ بچوں کی پہنچ سے بھی دور نہیں۔ گھنٹوں ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے ساتھ بچے ہمارے عہد کے تیز تو ہوگئے ہیں لیکن ان کے عادی بھی۔
 

image


ماہرین کا کہنا ہے جو والدین گھنٹوں تک اپنے بچوں کو ٹیبلٹ کمپیوٹر دیتے ہیں ، ان کو آگے چل کر مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس کی واضح مثال سامنے آنا والا ایک برطانوی بچی کا کیس ہے ۔اس 4 سالہ بچی سے جب ٹیبلٹ لیا گیا۔ تو اس کے رویہ میں تبدیلی اور بے چینی نے والدین کو پریشان کردیا اور اس کا باقاعدہ نفسیاتی علاج ہوا۔اسی لیے کہتے ہیں علاج سے بہتر پرہیز ہے ۔

حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق تین سے آٹھ سال سے بھی کم عمر کے 3.5 ملین برطانوی بچوں کے پاس اپنا ٹیبلٹ کمپیوٹر ہے ۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے روایتی کھلونوں کی جگہ ٹیبلٹ کمپیوٹر لیتے جارہے ہیں-

سروے کے مطابق تقریباً 4 ملین برطانوی بچے صرف تین سال کی عمر میں ہی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کا استعمال سیکھ چکے ہوتے ہیں-
 

image

موجودہ دور میں ٹیبلٹ کمپیوٹر مثلاً آئی پیڈ کو ایک انقلابی تعلیمی آلہ قرار دیا جاتا ہے جو نہ صرف مغرب بلکہ پاکستان میں بھی بچوں کی تعلیم و تربیت اور سیکھنے کے عمل کا ایک لازمی حصہ بنتا جارہا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق ٹیبلٹ کمپیوٹر استعمال کرنے کے حوالے سے احتیاط برتنا ضروری ہے۔

بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق ماہرین کے مطابق بچوں کے ضرورت سے زیادہ کمپیوٹر استعمال کرنے سے سیکھنے اور کردار سازی کے حوالے سے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں۔

بعض محققین کی طرف سے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے باعث بچوں میں ذہنی عوارض، جیسے 'Attention deficit disorder' یعنی توجہ میں کمی یا اور 'Autism' یعنی اپنے آپ میں گم رہنے وغیرہ کے لاحق ہونے کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم ماہرین کے خیال میں اس حوالے سے فیصلہ صادر کرنے میں جلد بازی سے کام نہیں لیا جانا چاہیے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Electronic tablets like the iPad are a revolutionary educational tool and are becoming part of childhood, but should be watched carefully so that overuse doesn't lead to learning or behavioral problems, experts say."It's a topic that really emerged in the last two years. You can't pull it from their hands," Warren Buckleitner, editor of Children's Technology Review, said this week at a New York panel titled "Baby Brains and Video Games."