الادب آور اقبال فہمی

ایک شخص کی بہتر کارگزاری‘ ایک کنبہ یا قبیلہ کیا‘ پورے علاقہ کی شہرت کا سبب بنتی ہے۔ متعلقہ عہد تک موقوف نہیں‘ آتی نسلیں بھی اس پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ لوگ کسی ناکسی حوالہ سے‘ اس سے اپنے تعلق کا جواز تلاشتے ہیں۔ تعلق نہ نکلنے کی صورت میں؛ ہم علاقہ‘ ہم زبان یا ہم وطن ہونے کا سابقہ کسی سطع پر نظر انداز نہیں کرتے۔ اس میں سرفرازی ہی نہیں‘ شناخت بھی میسر آتی ہے اور یہ کوئ ایسی معمولی بات بھی نہیں۔

اقبال شرق و غرب میں بلند اور جدا فکری حوالہ سے شہرا رکھتا ہے۔ اس کی فکر و زباں پر ہزاروں صفحات تحریر ہو چکے ہیں۔ جامعات میں اقبالیات سے متعلق شعبہ جات قاءم ہو چکے ہیں۔ محقیقن اقبال پر تحقیقی کام کرکے ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔

انجمن اسلامیہ قصور کے ایک اجلاس میں اقبال تشریف لا چکے ہیں اور یہ انجمن کے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی۔ اسلامیہ کالج قصور اور اسلامیہ ہائ اسکول قصور‘ انجمن سے متعلق رہے ہیں‘ لامحالہ یہ بات‘ ہر دو اداروں کےلیے بھی‘ اعزاز کی بات ہے۔ اسلامیہ کالج قصور کو یہ بھی فخر حاصل ہے‘ کہ اس نے اپنے پرچے الادب کے ذریعے‘ اقبال سےمتعلق مضامین شاءع کیے ہیں۔ یہ اطراف میں بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ کالج کے موجودہ سربراہ پروفیسر راؤ اختر علی‘ اقبالات میں خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ وہ اس ذیل میں مختلف نوعیت کے پروگرام کراتے رہتے ہیں۔ شمارہ ٢٠١٣-١٤ کے لیے‘ ان کی ہدایت پر‘ راقم نے ایک تحریر پیش کی ہے۔

الادب میں اقبال پر مواد تو چھپا ہی ہے‘ ڈاکٹر سید محمد عبدالله‘ ڈآکٹر نصیر احمد ناصر‘ ڈاکتر عبدالسلام خورشید‘ ڈاکٹر تبسم کاشمیری‘ داکٹر غلام شبیر رانا‘ ارشاد احمد حقانی‘ عشرت رحمانی‘ شریف کنجاہی ایسے لفظ شناس لوگوں کی اقبال کے حوالہ سے کاوش ہا‘ کی اشاعت کا بھی الادب کو اعزاز حاصل ہے۔ ان کے انمول لفظ‘ یقینا حوالہ کا درجہ رکھتے ہیں۔ اگلے صفحات میں‘ الادب میں اقبال پر شاءع ہونے والی تحریروں کی تفصیل پیش کی گئ ہے۔


علامہ سر محمد اقبال - فیاض احمد - ١٩٥٧
اقبال کا فلسفہء خودی - شوکت علی - ١٩٥٨
ستاروں سے آگے - معراج الدین احمد - ١٩٦٠
اقبال کا مرد کامل - ایم مبشر احمد - ١٩٦١-٦٢
اقبال اور فطرت - محبت علی - ١٩٦١-٦٢
فکر اقبال اور عورت - شاکر انجم - ١٩٦٢-٦٣
اقبال اور مسلہءخودی - شیخ محمود احمد - ١٩٦٦
علامہ اقبال کے حضور حاضری کے چند مواقع - ڈاکٹر سید عبدالله - ١٩٦٦
اقبال کا فلسفہ عقل و عشق - خورشید خواجہ - ١٩٦٦
اقبال اور مسلہءجبروقدر - سمیہ اشرف گورا - ١٩٦٦
اقبال کا فلسفءخودی - حامد نواز - ١٩٦٦
اقبال اور معاشیات - محمد شفیع - ١٩٦٦
اقبال کا تصور شاہین - رضیہ رانا - ١٩٦٧-٦٨
اقبال اور نظریہء ملوکیت و اشتراکیت - محمد حامد نواز - ١٩٦٧-٦٨
اقبال اور فنون لطیفہ - محمد اکرام ہوشیارپوری - ١٩٦٨-٦٩
اقبال دور حاضر کا عظیم مفکر - رضاالله طالب ١٩٧١-٧٢
اقبال کے صوفیانہ تصورات - محمد اکرام ہوشیارپوری - ١٩٧٢-٧٣
علامہ اقبال اور محمد علی جوہر - ڈاکٹر سید محمد عبدالله - ١٩٧٤-٧٥
فرد اور ملت اقبال کی نظر میں - ڈاکٹر نصیر احمد ناصر - - ١٩٧٧-٧٨
زمانہ با تو نہ ساز و تو بہ زمانہ ستیز - شفیق الرحمن ہاشمی - ١٩٧٧-٧٨
مسلم قومیت اور نظریہءپاکستان - ڈااکٹر عبدالسلام خورشید - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور قومی ثقافت - ڈاکٹر تبسم کاشمیری - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور قومی تہذیب کا تحفظ - ارشاد احمد حقانی - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور تصور آزادی - عشرت رحمانی - ١٩٧٧-٧٨
اقبال کا فلسفہءتعلیم - عبدالغفار نظمی - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور پنجاب - شریف کنجاہی - ١٩٧٧-٧٨
اقبال کی فکری تشکیل اور مولانا روم - اختر علی میرٹھی - ١٩٧٧-٧٨
اقبال کا نظرءسیاست - محمد جہانگیر - ١٩٧٧-٧٨
اقبال کا تصور اقتصادیات - حنیف اسلم - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور عقل وعشق علم الدین غازی - ١٩٧٧-٧٨
علامہ اقبال ایک اسلامی شاعر - محمد یسین - ١٩٧٧-٧٨
اقبال تعمیر نو کا علمبردار - صغری انصاری - ١٩٧٧-٧٨
اقبال کے معاشی و قانونی تصورات - اسماء جبین - ١٩٧٧-٧٨
اقبال ایک نظر میں - طاہرہ اکرام - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور نظریہء خودی - نعیم محمود - ١٩٧٧-٧٨
حکیم الامت کا مشن - محمود احمد - ١٩٧٧-٧٨
اقبال معاصرین کی نظر میں - اکرام ہوشیارپوری - ١٩٧٧-٧٨
علامہ اقبال اور کردار سازی - عبدالزاق انصاری - ١٩٧٧-٧٨
اقبال اور فلفہءخودی - شوکت علی - ١٩٩٧-٩٨
فکر اقبال میں یقین کی اہمیت - ڈاکٹر غلام شبر رانا - ٢٠٠٧-٨
اقبال اور الادب - ڈاکٹر عطالرحمن میو - ٢٠٠٧-٨
اقبال اور آج کا نوجوان - راشد مقصود ٢٠٠٧-٨
اقبال قومی شاعر - جنیدالرحمن - ٢٠٠٧-٨

 

maqsood hasni
About the Author: maqsood hasni Read More Articles by maqsood hasni: 170 Articles with 190819 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.