عمران خان اور .قادری صاحب کا انقلاب

آپ اندازہ کریں ٹھنڈے دل سے . ذاتی وابستگی سے ہٹ کر ..کہ اگر ایک بزدل جرنیل مشرف دہشت گردی کی جنگ میں چھلانگ نہ لگاتا .تو آج ہم دنیا کے نقشے پر کہاں ہوتے ..اگر ہم زیادہ ترقی نہ بھی کرتے . مگر اتنے ذلیل بھی نہ ہوتے ..پھر زرداری صاحب کی منافق .کرپٹ جمہوریت بھی ہم کو اس دہشت گردی کی جنگ سے نہ نکال سکی ..کیونکہ کرپشن کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں گیا ..اور پھر آج ہم کس مقام پر کھڑے ہیں ..زرداری صاحب کی طرح میاں صاحب نے بھی ...آل پارٹی کانفرنس بلا کر عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ..اور تا حال کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ..خدا بہتر جانتا ہے .ہمارے فیصلے ساز ادارے کون سے ہیں ..ہمارے فیصلے کہاں ہوتے ہیں ..حکمرانوں کی کیا مجبوریاں ہیں ..اس سے صاف ظاہر ہے ..کہ ہمارے ساتھ ووہی ہو رہا ہے .جو پھچلے ٦٥ سالوں سے ہو رہا تھا ...حکمران یا تو مجبور ہے . یا بزدل ہے . یا نا اہل ہے . یا کرپٹ ہے یا غداروں میں گھرا ہوا ہے . یا اقتدار کا بھوکا ہے جو نظام بدلنے کے خلاف ہے . کیونکہ نظام کی تبدیلی کے بعد اسے پھندہ اپنے گلے میں لگتا نظر آ جاتا ہے ...اس لئے وہ نظام کی تبدیلی سے ڈرتا ہے ...تو جب ٦٥ سالوں سے آمریت اور جمہوریت دونوں نے نظام نہیں بدلہ ..تو آپ اب کونسی جمہوریت سے یہ امید لگاۓ بیٹھے ہیں ..اس لئے اب انقلاب کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں رہ جاتا ..کیونکہ بچے کے رونے کے بغیر ماں بھی دودھ نہیں دیتی .تو جب تک عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے . یہ نظام اتنی آسانی سے تبدیل ہونے والا نہیں ...مگر ضرورت اس کی یہ ہے کہ عوام کس کی کال پر اور کس کے پیچھے سڑکوں پر نکلے ..تو اس کے لئے کسی با عتماد . نڈر . بیباک .ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے ...تو اب جبکہ قادری صاحب نے عمران خان واضح یہ پیغام دے دیا ہے .کہ ملکر نکلتے ہیں ..تو عمران خان کا بھی فرض ہے کہ وہ قادری صاحب سے ملکر تمام معاملات کو ترتیب دین ..تاکہ نظام کی تبدیلی کی تمام روکاوٹیں دور کی جا سکیں ...کیونکہ عمران کو بھی اب اندازہ ہو چکا ہے کہ جمہوریت کے نام پر جو الیکشن میں دھوکا ہو چکا ہے ...اس سے صاف ظاہر کہ یہی وہ قوت ہے جو نظام کو تبدیل نہیں ہونے دے گی . جنہوں نے الیکشن میں دھاندلی کروائی ...انقلاب کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے جو نظام کو تبدیل کر سکے ...کہ عوامی انقلاب کے نتیجے میں ہونے والے مذاکرات کا نتیجہ پہلے کی طرح کا نہ ہو ....ٹھوس نتیجہ نکلنا ہو گا ....دونوں لیڈر کو محتاط رہنا ہو گا . پہلے کی طرح کی غلطی سے اجتناب کرنا ہو گا .اور غلط لوگوں کے مشوروں سے محتاط رہنا ہو گا ...انشااللہ ...عوامی انقلاب ہو گا ...

Javeel Iqbal Cheema
About the Author: Javeel Iqbal Cheema Read More Articles by Javeel Iqbal Cheema: 190 Articles with 133680 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.