آن لائن اور آئی فون کے صارفین کے درمیان ہماری ویب
ڈکشنری کو انتہائی اعلیٰ شمار کیا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ اس ڈکشنری میں
جامع اردو انگریزی لغت٬ تعریف اور ہم معنی الفاظ ( Synonyms ) کے ایک بڑے
ذخیرے کی موجودگی ہے٬ اور یہ سب کچھ ان صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر ہی حاصل
ہوجاتا ہے-
اںگلش اردو ڈکشنری کی آئی فون اپلیکیشن کو آئی ٹیون ایپ اسٹور میں شامل کیے
جانے کے کچھ عرصہ بعد اب اس ڈکشنری کی اپلیکیشن کا اینڈرائڈ ورژن بھی
اینڈرائڈ مارکیٹ میں پیش کردیا گیا ہے-
|
|
اب اینڈرائڈ کے صارفین بھی “ انگلش اردو ڈکشنری “ کی بنائی گئی اینڈرائڈ
اپلیکیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور دیکھ سکیں گے الفاظ کے معنی (ان کے
استعمالات کی مثالوں کے ساتھ)٬ مترادفات٬ جملوں کے ڈھانچے اور ان سے متعلقہ
الفاظ-
انٹرنیٹ پر موجود ہماری ویب انگلشن اردو ڈکشنری 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد
الفاظ کے ساتھ ایک بہت بڑے ڈیٹا پر مشتمل ہے اور اس میں ہر روز اضافہ ہوتا
چلا جارہا ہے -
آپ اس ڈکشنری کے دوہری زبان میں تراجم کرنے کی خاصیت سے بھرپور فائدہ حاصل
کرسکتے ہیں٬ چاہے تو انگلش سے اردو کریں یا پھر اردو کا کوئی لفظ لکھیں اور
اس کا مخصوص انگلش لفظ تلاش کریں- اور یہ سب انتہائی آسانی کے ساتھ ممکن ہے-
|
|
اگر آپ اردو لکھ کر تلاش کرنا چاہتے تو اس کے لیے پہلے آپ کو لازماً کوئی
بھی اردو کی بورڈ انسٹال کرنا ہوگا-
اس اپلیکیشن کی دیگر نمایاں خصوصیات میں آسان نیویگیشن٬ پسندیدہ میں شامل
کریں٬ حالیہ تلاش کیے گئے الفاظ اور عام الفاظ شامل ہیں-
آپ اردو تراجم کے لیے ہماری ویب سائٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں جہاں یہی
سہولت سات سے زائد زبانوں میں فراہم کی جارہی ہے- سائٹ کا لنک مندرجہ ذیل
ہے-
https://hamariweb.com/Dictionaries |
|