یورپی باشندے پہلے کیسے تھے؟

قریب سات ہزار سال قبل اسپین میں رہنے والے ایک شکاری کے ڈی این اے کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ اب تک کے اندازوں کے برعکس موجودہ دور کے کافی قریبی عرصے تک یورپی باشندوں کی جلد کی رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہوتی تھیں۔

ڈوئچے ویلے کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ بات یورپی باشندوں کی جینیاتی تاریخ پر تحقیق کرنے والے ماہرین کی طرف سے اتوار کے روز کہی گئی۔ سائنسی تحقیقی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی ریسرچ کے نتائج کے مطابق ماہرین کو 2006ء میں اسپین میں ایک قدیم لیکن بہت گہرے غار سے کھدائی کے دوران جد قدیم انسان کے جسمانی ڈھانچے کی باقیات ملی تھیں، اسے لا برانا ون La Brana 1 کا نام دیا گیا تھا۔
 

image


اب لا برانا ون کے ایک دانت سے حاصل کردہ جینیاتی مواد کے سائنسی مطالعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس دور کے انسانوں میں گہری جسمانی رنگت اور نیلی آنکھوں کا بہت حیران کن امتزاج پایا جاتا تھا۔

لا برانا ون جس دور میں زندہ تھا، وہ آج سے پانچ ہزار سال سے لے کر دس ہزار سال تک پہلے کا وہ دور تھا جسے ماہرین Mesolithic Period کا نام دیتے ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق یہ کہا جاتا تھا کہ اس دور کے یورپی انسانوں کی جسمانی رنگت سفید ہو چکی تھی، جس کا سبب بہت اونچے علاقوں میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی بہت کم شرح بنی تھی۔

لیکن ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی نئی ریسرچ کے شریک مصنف کارلیس لالوئزا فوکس کہتے ہیں، ’’اب تک یہ تصور کیا جاتا تھا کہ یورپ میں قدیم باشندوں کی جسمانی رنگت کا بہت ہلکا اور سفید ہونا ارتقائی عمل کے نتیجے میں بہت پہلے ہی عمل میں آ چکا تھا۔ لیکن لا برانا ون کے ڈی این اے کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا بالکل نہیں تھا۔‘‘
 

image

اسپین کے ارتقائی حیاتیات کے ادارے سے منسلک ماہر کارلیس لالوئزا فوکس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’اس یورپی باشندے کے ڈی این اے میں ایسے جینز پائے جاتے تھے، جو جلد کی رنگت کا تعین کرنے والے جینیاتی مواد کے طور پر افریقی باشندوں میں پائے جانے والے جینز کی بدلی ہوئی شکل تھے۔‘‘

اس ہسپانوی ماہر کے بقول یورپ میں ہلکی رنگت والے انسانوں کا وجود میں آنا اس دور سے بہت بعد میں ممکن ہوا تھا، جتنا کہ پہلے یقین کیا جاتا تھا۔ ان کے بقول ایسا تب ہوا تھا جب انفرادی طور پر شکار کر کے زندہ رہنے والے انسانوں نے کھیتی باڑی کرنا شروع کر دی تھی۔
 

image

اس کا مطلب ہے کہ ایسا پتھر کے قدیم زمانے میں نہیں بلکہ پتھر کے نئے زمانے یا New Stone Age میں ہوا تھا، یعنی آج سے قریب دس ہزار سال قبل نہیں بلکہ کوئی پانچ چھ ہزار سال پہلے۔

ماہرین کو لا برانا ون کے ڈی این اے سے جو دیگر معلومات حاصل ہوئیں، ان کے مطابق اس دور کے یورپی باشندوں کی گہری جسمانی رنگت اور نیلی آنکھوں کے ساتھ ساتھ ان کے بالوں کا رنگ بھی گہرا ہوتا تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

His piercing blue eyes are in striking contrast to his dark complexion and hair. It means this 7,000-year-old caveman holds the clue to man’s genetic evolution. His remains were discovered 5,000ft up in the mountains of north-west Spain in 2006.