امریکی شہر کینساس میں دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ
بنانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینساس سٹی کے ایک واٹر پارک میں 17 منزلوں پر
مشتمل Verrucktنامی اس خطرناک واٹر سلائیڈ کے اوپر پہنچنے کیلئے 264
سیڑھیاں چڑھنی پڑیں گی-
|
|
اس کے بعد اس پر بیٹھا شخص 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب سفر
کرتے ہوئے پانی میں گِرے گا۔
ماہر انجینئرز کی زیرِ نگرانی بننے والی اس سلائیڈ کو 23 مئی کو عوام کیلئے
کھول دیاجائیگا۔
|
|
واضح رہے کہ اب تک دنیا کی بلند ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز برازیل کی واٹر
سلائیڈ کے پاس ہے جو 134.5فٹ بلند ہے۔ |