میک اپ خواتین کی کمزوری سمجھا جاتا ہے اور بیشتر خواتین
تو میک اپ کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں- آپ کو یقیناً یہ
جان کر بھی ضرور حیرانی ہوگی کہ خواتین اپنی آدھی زندگی تو میک اپ زندگی
چہرے کے ساتھ ہی گزار دیتی ہیں-
یہ دلچسپ دعویٰ ہمارا نہیں بلکہ ایک نئی سروے نما تحقیق میں سامنے آیا ہے
جس کے مطابق ایک عام دن میں بھی خواتین اوسطاً 13 گھنٹے چہرے پر میک اپ کے
ساتھ گزارتی ہیں-
|
|
دن کے صرف 11 گھنٹے ہی ایسے بچتے ہیں جب وہ میک اپ کے بغیر ہوتی ہیں جبکہ
اس میں بھی نیند کے اوقات شامل ہیں-
اس سروے میں 2 ہزار خواتین سے ان کی میک اپ کی عادات اور بیوٹی روٹین کے
بارے میں پوچھا گیا جس کے نتائج کچھ یوں سامنے آئے کہ صبح اٹھے ہی خواتین
کم از کم 11 منٹ آئینے کے سامنے بیٹھ کر میک اپ کرنے میں گزارتی ہیں-
اسی طرح عام طور پر خواتین رات کو ساڑھے 10 کے بعد ہی اپنے چہرے کو میک اپ
سے پاک کرنا پسند کرتی ہیں-
|
|
58 فیصد خواتین کا ماننا تھا کہ وہ بغیر میک اپ کے گھر سے باہر ایک قدم
نکالنا بھی پسند نہیں کرتیں٬ جبکہ ہر 5 خواتین میں سے ایک تو اس صورت میں
کسی کے لیے گھر کا دروازہ کھولنے سے بھی انکار کر دیتی ہے-
10 فیصد خواتین کہتی ہیں کہ جتنا زیادہ میک اپ ہو وہ اتنا ہی زیادہ خود کو
بہتر محسوس کرتی ہیں- |