ڈارون کا ماننا تھا کہ بندر ارتقاﺀ کے عمل سے گزر کر
انسان بنے یہ تو آسمانی کتابوں کے مطابق غلط خیال ہے مگر جی بھارت میں ایک
شخص ایسا ہے جو کہ 14 انچ لمبی دم رکھتا ہے اور خود کو بندر نما بھگوان
ہنومان سمجھتا ہے-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری چندرے اورن کی ایک لمبی سی دم
ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے گاؤں میں ایک بھگوان کی طرح پوجا جاتا ہے-
مغربی بنگال کے گاؤں علی پور دور کے رہائشی اس دم والے شخص کی جب پیدائش
ہوئی تو جب بھی اس کی کمر کے نچلے حصے میں بالوں کا گچھا موجود تھا-
|
|
بس پھر کیا تھا مقامی افراد نے تو اسے ہندو بندر نما بھگوان ہنومان کا
اوتار سمجھ لیا-
اب اس کے گھر کے باہر روز سینکڑوں افراد قطار لگا کر اس بندر نما شخص کی
زیارت کرنے کے لیے آتے ہیں اور اس کی دم کو چھونا باعث رحمت سمجھتے ہیں-
|
|
ساڑھے 14 انچ لمبی دم کے مالک اورن چائے چننے کا کام کرتا ہے اور اس کا
کہنا ہے کہ میں ہنومان ہوں کیونکہ میری دم کی وجہ سے لوگ میرا بہت احترام
کرتے ہیں٬ میں تو اسے بھگوان کا ہی تحفہ سمجھتا ہوں-
توہم پرست افراد تو اس کی درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت کو ہنومان یعنی بند
ہونے کا ہی ثبوت مانتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس کی دم چھونے سے
بیماریاں دور ہوجاتی ہیں-
|