پاکستان کے بارے میں چند اہم معلومات

ہم دوسرے ممالک کے بارے میں تو بہت کچھ جانتے ہیں یا پھر ان سے متعلق آئے روز ہماری معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن اپنے پیارے ملک پاکستان کے حوالے سے آج بھی ہم کم ہی جانتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان سے متعلق چند اہم معلومات فراہم کریں گے- ممکن ہے کہ اس میں سے کئی باتیں آپ پہلے سے جاتنے ہوں لیکن بعض ایسی بھی ہیں جو یقیناً آپ کے لیے نئی ثابت ہوں گی-
 

پاکستان کا نام جنوری 1933میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا ۔ ​

پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947کو ہواتھا ​

پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30ستمبر 1947 کو بنا تھا ۔ ​

image


پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948 کو جاری ہوا تھا ۔ ​

اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960 میں کیا تھا ۔ ​

image


پاکستان کا پہلا ٹی وی سٹیشن 24 نومبر 1964 کو قائم ہوا ۔ ​

پاکستان ریڈ کراس سِوسائٹی کا نام بدل کر 1974 میں ہلالِ احمر رکھا گیا ۔ ​

پاکستان نے 28مئی 1998 کو چاغی بلوچستان کے مقام پر چھ ایٹمی دھماکے کئے ۔ ​

image


پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے ڈیزائن کیا۔ ​

پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے ​یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے ۔ اگر گرمی کی حدت 55ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت ّ22 تک ہو جاتی ہے ۔ ​

ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریبا 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اور یہ نمک بھی خالص ترین نمک ہے ۔ کھیوڑہ کے نام سے یہ جگہ دنیا بر مین جانی پہچانی جاتی ہے ۔ ​

image


جدید ترین جائزے کے مطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں ۔ ​

ہمری سرزمین سے چونے کا پتھر جو سیمنٹ بنانے کے کام آتا ہے ۔سب سے زیادہ نکلتا ہے ۔ اس سے بننے والا سیمنٹ کسی بھی طرح معیار میں کم نہی ۔ ​

ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں ۔ ​

image


مارکو پولو نامی بھیڑ صرف شمالی علاقوں میں ملتی ہے ۔ ​

انتہائی خوبصورت پرندہ تلور صرف صحرائے بلوچستان میں ملتا ہے ۔ ​

سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔ ​

image


دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں ۔ ​

دنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے ۔ ​

دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے ۔ ​

image


پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات ہے ۔ ​

لکڑی کی کے مشہور و معروف فرنیچر کیلئے ہمارا شہر چنیوٹ مشہور ہے بہت ۔ ​

دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ میں ہے ۔ ​

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Here's a look at what you need to know about Pakistan, the sixth most populous country in the world. It borders Iran, Afghanistan and India in Southeast Asia. In 1947, Pakistan gained its independence from Great Britain.