امریکی ایتھلیٹ پہلے غسل خانے میں پھر لفٹ میں پھنس گیا

سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شریک ایک امریکی ایتھلیٹ اڑتالیس گھنٹے کے دوران پہلے غسل خانے اور پھر لفٹ میں پھنس گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے وال باب سلیئر ایتھلیٹ جونی کوئن نے لفٹ کا دروازے کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’کوئی یقین نہیں کرے گا لیکن میں لفٹ میں پھنس گیا ہوں۔‘
 

image


ٹیم کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالآخر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

کوئن ہفتے کے اختتام پر اس وقت خبروں کی زینت بنے جب وہ غسل خانے کے منجمد دروازے کو توڑ کر باہر آنے پر مجبور ہوئے۔

سوچی اولمپکس کے افتتاحی روز کوئن نے جب غسل کرنے کے بعد دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ دروازہ کسی وجہ سے کھل نہیں رہا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’مدد کے لیے کسی کو بلانے کے لیے میرے پاس فون نہیں تھا۔ میں نے اپنی باب سلیڈ دھکیلنے کی تربیت کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ توڑ دیا۔‘
 

image

کوئن پیر کے روز صحافیوں کو یہ بتانے میں مصروف رہے کہ کیسے انہوں نے دروازہ توڑا۔

کچھ ہی گھنٹوں بعد رات کے کھانے سے قبل وہ دو مزید ساتھیوں کے ہمراہ لفٹ میں پھنس گئے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ باہر کیسے نکلے۔

سوچی اولمپکس میں ایتھلیٹس اور مقابلوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کے معیار کے حوالے کئی مسائل سامنے آئے ہیں۔

سوچی پہنچنے والے صحافیوں نے یہاں غیر معمولی جڑواں بیت الخلا اور نامکمل ہوٹلوں کے علاوہ پانی اور بجلی کے مسائل کے بارے میں خبریں دی ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A US bobsleigher got stuck in a lift barely 48 hours after becoming trapped in his bathroom at the Olympic athletes' village in Sochi, Russia. Johnny Quinn tweeted a photo of himself trying to pry open the lift door, saying: "No one is going to believe this but we got stuck in an elevator."