SORAH ALBAQRA --- AAYAH #
196
اور حج اور عمرہ الله کے لیے پورا کرو پھر اگر تم روکے جاؤ تو قربانی بھیجو
جو میسّر آئے اور اپنے سر نہ منڈاؤ جب تک قربانی اپنے ٹھکانے نہ پونہچ جائے
پھر جو تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کچھ تکلیف ہو تو بدلہ دے روزے یا
خیرات یا قربانی پھر جب تم اطمینان سے ہو تو جو حج سے عمرہ ملانے کا فائدہ
اٹھائے اس پر قربانی ہے جیسی میسّر آئے پھر جسے مقدور نہ ہو تو تین روزے حج
کے دنوں میں رکھے اور سات جب اپنے گھر پلٹ کر جاؤ یہ پورے دس ہوئے یہ حکم
اس کے لیے ہے جو مکہ کا رہنے والا نہ ہو اور الله سے ڈرتے رہو اور جان رکھو
کے الله کا عذاب سخت ہے .
کیا عمرہ ادا کرنے کے بعد بھی قربانی دینی چاہیے بات کچھ سمجھ میں نہیں آ
رہی کیا آپ میں سے کوئی مجھے صحیح بات بتا سکے گا |