کاٹن کاروبار

رواں سیزن کاٹن مارکیٹ مندی میں شروع ہوئی کچھ سنبھلی اور پھر یکسانیت میں آ گئی-

اچھے موسم ،سیلاب اور بارشوں سے کم نقصان کیوجہ سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ملز کی طرف سے بھی خریداری میں بہتری رہی-

لوکل مارکیٹ شروع سیزن میں تقریبا پریشر میں رہی، انترنیشنل میں بھی کوئی خاص پوٹینشل نہیں رہا تھا ورلڈ لیول پر بھی کاتن پیدا کرنے والے ممالک میں پیدوار مین بہتری رہی، اس کے علاوہ چائنہ جو کہ نمبر ایک کاٹن امپورٹ کر والا ملک ہے اس سال اپورٹ میں زیادہ ایکٹو نہیں رہا، بلکہ اپنے ریزرو سٹاک میں کو اسٹعمال میں لاتا رہا، چائنہ کے پاس ورلڈ کاٹن سٹاک کا تقریبا دو تہائی ہے- ان حالات میں انٹرنیشنل کاٹن مسلسل پریشر میں ہی رہی- اس وجہ سے لوکل کاٹن میں بھی کچھ زیادہ تیزی نہ رہی-

البتہ کچھ عرصے کے بعد لوکل لیول پر اچھی خبروں کیوجہ سے مارکیٹس تیزی کیطرف گامزن ہو گئی ، جس کی وجوہات میں پاکستانی ڈالر میں اجاف بھی تھا جو کہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کی سطح تک آگیا تھا ان دنوں مارکیٹ 6400 سے 7400 تک آ گئی تھی اس کئ علاوہ ایک اہم خبر یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا بھی تھا جس وجہ سے پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہو گئی اس کے علاوہ پاکستان کی کاٹن کھپت مین بھی اضافہ ہوا-

کرنٹ صورتحال کے مطابق پاکستان کاٹن مارکیٹ 6800 سے 7200 تک ہے جبکہ کپاس ریٹس 2600 سے 3500 تک ہیں کراچی کاٹن ایکسچینج سپاٹ ریٹ 7000 ہے-

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی 3 فروری کی رپورٹ کے مطابق فیکتریز میں 13,100,412 گانٹھ روئی آ چکی ہیں جو کہ پچھلے سال سے 722,171 گانٹھ زیادہ ہیں ملز نے پچھلے سال سے 764,242 گانٹھ زیادہ 11,462,876 گانتھ خرید کی ہیں جبکہ ایکسپورٹر نے 343,152 گانٹھ خریدی ہیں جو کہ پچھلے سال سے 102,266 گانٹھ زیادہ ہیں -

انٹرنیشنل میں اگر دیکھیں تو انڈین پیداواردس لاکھ اضافہ کے ساتھ 37.5 ملیں ہے جبکہ یو ایس ڈی کے مطابق ورلڈ پروڈکشن 116.7 ملین ہے جس میں امریکا کی پیداوار 4.00 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ چائنہ کی پیداوار 12.54 ملین میٹرک ٹن ہے-

مجموعی طور پر لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹس مستحکم ہیں - اس کالم میں دی گئی تمام معلومات وقاص کنسلٹنی حاصلپور کے تعاون سے آپ تک پہنچائی گئی ہیں جو کہ 16 فروری 2014 تک اپ ٹو ڈیٹ ہیں کاٹن کے متعلق کسی بھی قسم کی مزید معلومات کیلیئے آپ ہمیں اس نمبر 03017770862 پر رابطہ کر یں اس کے علاوہ ہمارا ای میل آئ ڈ یہ ہے
[email protected]
وقاص سلیم علوی
03017770862
 

Waqas saleem Alvi
About the Author: Waqas saleem Alvi Read More Articles by Waqas saleem Alvi: 12 Articles with 7906 views Cotton Consultant.. View More