آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ جلد ہی دنیا کے سامنے
جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک فوجی لباس کا پہلا نمونہ پیش کیا جانے
والا ہے اور اس لباس کا موازنہ مشہور زمانہ فلمی کردار “ آئرن مین “ کے
لباس سے کیا جارہا ہے-
یہ دعویٰ امریکی فوجی حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جن کے مطابق وہ رواں سال
موسم گرما میں سپر ہیومن خصوصیات کے حامل ہائی ٹیک سوٹ کا تجربہ کرسکتے ہیں-
|
|
فوجی حکام کے مطابق یہ جدید ترین سوٹ فورسز کو خصوصی آپریشن کے لیے جون کی
ابتدا میں دیا جاسکتا ہے-
TALOS نامی یہ لباس ایم آئی ٹی کے انجنئیرز ٬ RDECOM ٬ محققین اور دیگر
کاروباری اور تعلیمی اداروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے-
جہاں ایک جانب یہ لباس فوجیوں کو گولیوں سے تحفظ فراہم کرے گا وہی یہ دوسری
طرف کئی اقسام کے سینسرز اور کیمروں سے بھی لیس ہے-
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ “ ہمیں امید ہے کہ اگست 2018 تک اس لباس کو
باقاعدہ طور پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جانے لگے گا-
|
|
اس لباس سے میں دیگر خصوصیات کے ساتھ ساتھ 360 ڈگری زاویے کیمرے جو رات کے
اوقات میں بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایسے سینسرز جو چوٹوں کا
پتہ لگا سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان زخموں کو فوم کی مدد سے بند بھی کرسکتے
ہیں بھی شامل ہیں-
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ خصوصی
آپریٹرز کے لیے انقلابی بہتری ہوگی-
|
|