تیز رفتار ڈرائیونگ کے شوقین اپنے شوق کی تکمیل کے لئے
اسپورٹس کاروں کا سہارا لیتے ہیں مگر ایک صاحب نے تو بھاری بھرکم ٹرک کو
بھی نہ چھوڑا۔
|
|
امریکہ سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ نیل ڈار نامی شخص نے جو کچھ انوکھا کرنے
کی ٹھانی تو پھر ٹرک میں لگائے تین جیٹ انجن اور اسے 400 میل فیل گھنٹے کی
رفتار سے دوڑا کر دکھا دیا۔
جاپانی بُلٹ ٹرین سے بھی زیادہ تیز رفتار اس ٹرک نے چوتھائی میل کا فاصلہ
فقط ساڑھے چھ سیکنڈ میں طے کر کے دنیا کے تیز رفتار ترین ٹرک کا ریکارڈ
اپنے نام کروا لیا۔
ڈرائیور اور اس ٹرک کے مالک نیل ڈرانیل کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرک جاپان کی بلٹ
ٹرین کو بھی شکست دے سکتا ہے کیونکہ اس ٹرین کی مکمل رفتار 376 میل فی
گھنٹہ ہے-
|
|
اس ٹرک کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے چلنے کے دوران تینوں انجنوں سے طیارے
کی طرح آگ خارج ہوتی ہے-
اس ٹرک میں 190 گیلن ایندھن بھرا جاسکتا ہے اور ایک بار چلانے پر 180 گیلن
پیٹرول اڑ جاتا ہے- |
|