گورا ہونا اب مشکل نہیں

رنگ گورا ہو ‘ گندمی خواہ کالا اللہ تعالیٰ نے ہر رنگ میں خوبصورتی کا کوئی نہ کوئی پہلو پوشیدہ رکھا ہوتا ہے البتہ داغ دھبے ‘ کیل مہاسے اور جھر ُیاں جھائیاں اس خوبصورتی اور شخضیت کے مجموعی تاثر کو بگاڑنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ہر انسان اچھا دکھنا اور لگنا چاہتا ہے ‘اسی وجہ سے وہ ہر اس نسخے کی جانب بھاگتا ہے جو اس کی صورت کو بہتر کرنے میں معاون ہو جب کہ چہرے کو صاف شفاف اور خوبصورت بنانے کے سامان تو آپ کے اپنے باورچی خانے میں موجود ہیں۔آئیے اس ضمن میں ہم آپ کی رہنمائی کریں۔

٭ سورج مکھی کے چند بیج رات میںدودھ میں بھگو ئیں اور صبح تھوڑے سے زعفران کے ساتھ پیس لیں ۔اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ روزانہ کے استعمال سے رنگت صاف اور چہرہ شاداب ہوجاتا ہے ۔
٭ایک آلو کو کدوکش کرکے اس کا رس نچوڑ لیں۔ اس رس کو اُنگلی کی پو ُروں کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ کچھ عرصے کے عمل سے ہی فرق ظاہر ہوجائے گا۔
٭ٹماٹر کے گو ُدے کواچھی طرح سے مسل کر چہرے پر لگائیں۔ یہ عمل چہرے سے نکلنے والے تیل کو جذب کرنے اور ُکھلے مسام بند کرنے کے لئے بے مثال ہے۔
٭ لیموں کا رس اور شہد برابر مقدار میں لے کر چہرے اور گردن پر لگائیں ۔20منٹ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں اور داغ دھبوں سے بتدریج چھٹکارا پائیں۔
٭½ چائے کے چمچے شہد میں ایک ُچٹکی پسی ہوئی دار چینی ملا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔
٭ لیموں کے رس میں کھیرے کا رس شامل کرکے لگائیں۔15منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭ خوبصورت جلد کے لئے چہرے پر ناریل کا پانی لگائیں۔ ناریل کے پانی میں اللہ تعالیٰ نے یہ تاثیر رکھی ہے کہ یہ چیچک کے نہ مٹنے والے داغ دھبوں تک کو ہلکا کر دیتا ہے۔
٭ایک ‘ایک چائے کا چمچہ سو ُکھا ہوا دودھ ‘لیموں کا رس اور بادام کا تیل ملائیں۔ اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگا کر 15منٹ کے لئے چھوڑ دیں ‘ پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔
٭اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر آپ ہفتے میں 2بار چہرے پر انڈے کی سفیدی پھینٹ کر لگائیں۔ ماسک سوکھ جائے تو چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭ 3کھانے کے چمچے کچے دودھ میں 2بادام رات بھر کے لئے بھگو دیں اور صبح باداموں کو اسی دودھ میں پیس لیں۔ اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر چہرہ دھولیں۔ خالی کچا دودھ جلد پر لگانے سے بھی جلد نکھر جاتی ہے۔
٭½چائے کے چمچے لیموں کے رس میں 2چائے کے چمچے پودینے کا رس ملاکر چہرے پر لگائیں۔
٭2 کھانے کے چمچے بیسن‘ایک کھانے کا چمچہ کچادودھ‘6قطرے لیموں کا رس اور چند قطرے زیتون ملا کرچہرے پر لگائیں۔
٭ پانی میں زیرہ اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے منہ دھوئیں۔
٭ مسور کی دال کو پیس کر دودھ یا دہی میں ملالیں۔ اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔ اس عمل کو 15 دن تک روزانہ دہرانے سے جلد صاف و شفاف ہوجاتی ہے۔
٭ککڑی یا کھیرے کا گو ُدا دہی میں ملائیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ 20منٹ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں۔چند ہی دنوں میں جلد صاف و شفاف ہو جائے گی۔
٭ دہی کو شہد میں ملاکر جلد کی رنگت بہتر کرنے کے لئے استعمال کریں۔ 15 دن کے لگاتار استعمال سے رنگت کھل جاتی ہے۔
٭ ٹماٹر کو دہی میں شامل کر کے رات کو سونے سے پہلے جلد پر لگائیں اور بہترین نکھار پائیں۔

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307503 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.