مہمان داری اور دعوتیں مشرقی
روایات کا خاصہ ہیں جس کے لئے وقت اور موسم کی کوئی قید نہیں‘ بعض
گھرانوںمیں دعوتوں دینے کا فیشن ہوتاہے لیکن بہت بار دعوتیں دینا مجبوری
اور ضروری بھی ہوجاتا ہے۔ ایسے میں صاحب ذوق افراد دعوت کو موسم کی مناسبت
دینے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی اعتبار سے گھر کی آرائش و زیبائش سے لے کر
کھانے کے مینو ہر چیز پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔جیسے کہ گرمی کے موسم میں
دعوتوں کے لئے رات کے وقت کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ سورج کی تپش ختم
ہوچکی ہو جب کہ سردیوں میں کوشش کی جاتی ہے کہ دعوت ‘دن کے اوقات میں رکھی
جائے یا اگر اس کا اہتمام رات کے اوقات میں کرنا پڑے تو پھرماحول کو گرم
رکھنے کے لئے مناسب انتظام موجود ہو تاکہ مہمان دعوت سے پو ُری طرح سے لُطف
اندوز ہوسکیں۔
مہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے تعطیل کے دن کا چناﺅ زیادہ مناسب ہے تاکہ
مہمان اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات سے فارغ ہوں اور آسانی سے دعوت میں شریک ہو
سکیں۔عام طور پر لوگ تعطیل کے روز دیر سے سو کر اُٹھتے ہیں ‘اسی وجہ سے بعض
گھرانوں میں تعطیل کے روز ناشتا اور دوپہر کا کھانا ایک ساتھ کھانے کا رواج
ہے‘جسے” سنڈے برنچ“ کا نام دیا جاتا ہے۔ گھروں میں اس کا مقصد ایک جانب
خاتون خانہ کو سہولت پہنچانا ہوتا ہے تو دوسری جانب یہ بات بھی پیش نظر
ہوتی ہے کہ دوپہر کے وقت ناشتا کرنے سے دوپہر اور رات کے کھانے کا معمول
متاثر ہوگا۔ تعطیل کے روز دعوت دینے کے لئے ”برنچ “ایک نہایت مناسب خیال
سمجھا جاتا ہے۔
سردی کے موسم میں دی جانے والی دعوت کے لئے سب سے پہلے آپ اپنے ڈرائنگ روم
کا جائزہ لیں کہ اس میں سردی کے موسم کی مناسبت سے کس طرح کی تبدیلی ممکن
ہے جیسے کہ آپ اطراف کی چھوٹی میزوں پر خشک میوﺅں اور پھلوں کی ٹوکری رکھ
سکتے ہیں۔ ایک میز پر ٹوکری میں سفیدے کے پھول اور پتے سجادیں تو یہ ایک
جانب کمرے کو مہکائے رکھیں گے تو دوسری جانب دیکھنے والوں کو موسم سرما کے
خوشگوار تاثر کا احساس بھی دیں گے۔
کھانے کی میز کے اطراف میں ایسی چھوٹی آرائشی چیزیں سجائیں جو موسم کے تاثر
کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں۔چھوٹی چھوٹی آرائشی چیزیں خود بھی بنائی جا
سکتی ہیں جیسے کہ پستے کے چھلکوں یا دیگر گھریلو چیزوں کی مدد سے بنائی گئی
مختلف اشیائ۔ اس طرح کی چیزوں کو کار آمد بنانے سے نہ صرف خوب صورتی میں
اضافہ ہوگا بلکہ آنے والے آپ کے سلیقے کے قائل بھی ہوجائیں گے ۔
اس موسم کی دعوتوں کو کھانوں کے تنوع کے اعتبار سے ایک مثالی موسم قرار دیا
جاسکتا ہے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تیزابی مشروبات رکھنے کے بجائے
کشمیری چائے یا زعفرانی دودھ پیش کریں۔یہ ٹھنڈے موسم میں گرم استقبال کا
تاثر دے گا ۔ سردی کے موسم میں کھانوں کا آغاز اگر گرما گرم سوپ سے کیا
جائے تو کیا ہی بات ہے۔
کھانوں کو مہمانوں کی پسند اور غذائی عادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں
۔اسی مناسبت سے مہمانوں کی خاطر اگر دیسی کھانوں سے کرنی ہے تو پھر نہاری‘
پائے اور مچھلی سردیوں کی سوغات سمجھے جاتے ہیں‘جب کہ چائنیز کھانے موسم
سرما میں خوب ہی مزہ دیتے ہیں لہٰذا اگر آپ کے مہمان چائنیز کھانے شوق سے
کھاتے ہیں تو پھر نوڈلز‘ پاستہ‘ چاﺅمن‘ منچورین اور فرائیڈ رائس کی تیاری
کرلیں۔
کھانے کے بعد قہوہ ‘کافی ‘چائے ‘کشمیری چائے یا سبز چائے تیزابی مشروبات کا
بہترین متبادل ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے مہمانوں کی پسند کا خیال رکھیں
اور سردی کی نرم گرم دعوت کو یادگار بنائیں۔
|
|