سیم سنگ: سمارٹ واچز گیئر 2 اور گیئر 2 نیو

جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ نے گیئر 2 اور گیئر 2 نیو گھڑیوں کی نمائش کی ہے جن میں دل کی دھڑکن کی رفتار معلوم کرنے کے لیے سنسر، پیڈو میٹر اور دیگر آلات نصب ہیں جو ورزش، نیند اور ذہنی تناؤ کی سطح معلوم کر سکتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پیڈو میٹر وہ آلہ ہے جس کے ذریعے قدموں کی تعداد گن کر پیدل طے کیے گئے فاصلے کی پیمائش معلوم کی جاتی ہے۔
 

image


سیم سنگ کی طرف سے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے اس قسم کی سمارٹ واچ یا گھڑی متعارف کرانے کی یہ دوسری کوشش ہے۔

یہ گھڑیاں گوگل کے انڈرائڈ سافٹ ویئر کے بجائے ٹائزن او ایس موبائل نظام پر چلتی ہیں۔ اس اقدام کو سیم سنگ کی طرف سے گوگل کے مصنوعات پر اپنا انحصار کم کرنے کی کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

توقع ہے کہ سیم سنگ پیر کی رات کو بارسیلونہ میں موبائل ورلڈ کانگرس کے دوران اپنے سمارٹ فون رینج کا نیا ورژن جاری کرے جسے ممکنہ طور پر گلیکسی ایس فائو کا نام دیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے موجودہ ایس فور کو بہت بذیرائی ملی ہے اور اسے ایپل کے آئی فون کا حقیقی حریف سمجھا جاتا ہے۔

گیئر 2 اور گیئر 2 نیو سمارٹ فون کے ساتھ کے آلات ہیں، تاہم گذشتہ سال اس قسم کے گیئر کو صارفین اور ماہرین دونوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیم سنگ کو امید ہے کہ نئے آلات میں لائی گئی بہتری سے ان مصنوعات پر اچھا اثر پڑے گا۔
 

image

اول تو یہ ہے کہ نئے آلات کی بیٹری کا دورانیہ کافی بہتر ہے اور سیم سنگ نے آلات کے دو سے تین دن تک چارج رہنے کا وعدہ کیا ہے۔ اور یہ ہر رات گیئر چارج کرنے سے بہتر ہے جس طرح کہ پہلے گیئر کے ساتھ معاملہ تھا۔

گیئر 2 میں اب کیمرہ آلے کے مرکزی حصے پر لگا ہوا ہے جبکہ گیئر 2 نیو میں کیمرہ نہیں ہے لیکن یہ نسبتاً 13 گرام ہلکی ہے۔

سیم سنگ نے دونوں مصنوعات کو’آزادی اور سٹائل‘ کی نشانی کے طور پر پیش کیا ہے۔ لیکن بہترین ڈیزائن کے باوجود یہ ایک فیشنی گھڑی سے زیادہ ٹیکنالوجی والی گھڑی ہی دکھائی دیتی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Samsung has unveiled its latest smartwatch which will double up as a TV remote and a fitness tracker as it tries to overcome the problems which plagued its first offering. The Gear 2, and sister device the Gear 2 Neo, will let users track their heart rate while exercising, offer fitness coaching and allow people to design their own workout routines.