عظیم کائنات میں ہماری حیثیت - ہبل ٹیلی سکوپ کی نگاہ میں

آنکھوں دیکھے مشاہدات سے قبل جب سائنسدان کائنات کی وسعت کا اندازہ ایک عام آدمی کو سمجھاتے تو ایک ریت سے بھرے میدان کی مثال دیا کرتے تھے٬ کہ کروڑوں زرات میں جو حیثیت ایک زرے کی ہوسکتی ہے٬ وہی ہماری زمین کی حیثیت اس کائنات میں ہے- اگر زمین کی حیثیت اس کائنات میں ایک زرے کی سی ہے تو ان بڑے بڑے پہاڑوں٬ دریاؤں اور ریگستانوں کی حیثیت اس کائنات میں کیا ہوگی؟
 

image

ان چیزوں کی حیثیت پھر شاید کچھ نہ کچھ ہو لیکن 5 یا 6 فٹ کا آدمی یعنی ہماری اپنی حیثیت یا وقت اس عظیم الحبثہ کائنات میں کیا ہوگی؟- اس کا اندازہ آپ بخوبی ان مشاہدات سے کرسکتے ہیں جو خلا میں موجود امریکی ادارہ کی خلائی دوربین (Hubble) نے کیے ہیں-
 

image
ان مشاہدات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جب خلائی دوربین ہبل نے اپنے مشاہداتی کیمرے کو خلا میں ایک چھوٹے سے ایریا پر مستقل مرکوز کردیا-
ہبل کے مرکوز ایریا کا سائز ہمیں نظر آنے والے چاند کا صرف دسواں حصہ تھا- جہاں ایک انسان کی آنکھ کے عمومی مشاہدے میں سوائے اندھیرے کے کچھ دکھائی نہیں دے سکتا-
 
image
ہبل نے 4 ماہ تک اپنے کیمرے کو اس جگہ مرکوز رکھا تاکہ کائناتی روشنی میں جتنا ممکن ہو وہ دیکھ سکے- ہبل نے کیا دیکھا آئیے ہم بھی دیکھتے ہیں-
 
image
ہر نقطہ اس تصویر میں ایک مکمل گلیکسی ( Glaxy) یعنی کہکشاں ہے-
ہر کہکشاں ایک ٹریلین ( 1,000,000,000,000) ستاروں پر مشتمل ہے-
ہر ستارہ ممکن ہے کہ نظامِ شمسی کی طرح اپنا ایک نظام لیے ہوئے ہو-
ہبل ٹیلی سکوپ کی مرکوز شدہ چھوٹی سی جگہ پر 10 ہزار سے زائد گلیکسی موجود ہیں-
 
image
ان سب عجائبات کا فاصلہ 13 بلین روشنی کے سالوں ( Light Years ) سے دور ہے- ( یہاں انسانی عقل جواب دے جاتی ہے ) -
 
image
یہاں نظر آنے والی ایک بڑی گلیکسی ہمارے اپنے ملکی وے گلیکسی سے آٹھ گنا زیادہ ستاروں پر مشتمل ہے- یہ سائز اتنا بڑا ہے جو کہ تکنیکی موجودہ فزکس کی تھیوریوں میں موجود ہی نہیں-
 
image
یہ سب کچھ وہ ہے جو کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا- اب اندازہ کیجیے کہ باقی سب کیا ہوگا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

During your day-to-day life, you can get pretty wrapped up in yourself. You can forget to feed your cats or neglect to call your mother on her birthday. We think our lives are just about us. Well when you read through the images … you’ll either think you’re totally insignificant, or it’ll reaffirm your belief that our existence is really that special.