محترم قارئین کرام سلام
ایک مرتبہ سیدُنا موسیٰ کلیمُ اللہ علیہ السلام سے اللہ عزوجلَ نے ارشاد
فرمایا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام ) میں نے اپنے محبوب محمد مُصطفٰے (صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اُمت کے لئے دو نور رکھے ہیں تاکہ دو اندھیروں کے
ضَرَر سے محفوظ رہیں -
سیدُنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی یا رب العالمین وہ “ دو “ نور کونسے
ہیں ؟
اِرشادِ باری تعالیٰ عزوجل ہوا اے میرے کلیم (علیہ السلام ) “نور قرآن اور
نورِ رمضان “ سیدُنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی اور دو اندھیرے کونسے ہیں
ارشاد ہوا ایک قبر کا اور دوسرا قیامت کا
------- ( دُرَہ الناصحین )
محترم ساتھیوں کِتنا مہربان ہے ہمارا رب عزوجل ہم گنہگاروں پر اپنے محبوب
کے طفیل کہ اُس کی رحمت ہم سے گنہگاروں کی بخشش کے لئے کیسی کیسی راہیں
پیدا کر رہی ہے اور اِک ہم ہیں کہ اِن راہوں سے بھاگ رہے ہیں
محترم ساتھیوں روزہ اور قرآن روز محشر میں مسلمانوں کی شفاعت کا سامان بھی
پیدا کریں گے - کہ ہمارے پیارے آقا علیہ السلام کا فرمانِ عالیشان ہے -
روزہ اور قرآن بندے کے لئے قیامت کے دن شفاعت کریں گے روزہ عرض کرے گا اے
ربِ کریم عزوجل میں نے کھانے اور خواہشوں سے دن میں اِسے روکے رکھا میری
شفاعت اِس کے حق میں قبول فرما -
قرآن کہے گا میں نے رات میں اِسے سونے سے باز رکھا میری شفاعت اِس کے حق
میں قبول فرما -
“ پس دونوں کی شفاعتیں قَبوُل ہوں گی -“
( مسند امام احمد جلد ٢ صفحہ ٥٨٦ حدیث ٦٦٣٧ ) |