حال ہی میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران ایسے ایسے ریکارڈ
توڑے گئے ہیں جن کے بارے میں عوام جانتے بھی نہیں تھے کہ کوئی ریکارڈ موجود
ہے جِسے توڑنے کی جدوجہد کوئی نوجوان کر رہا ہے۔ پاکستان میں پنجاب یوتھ
فیسٹیول کے موقع پر پاکستانی نوجوانوں نے متعدد عالمی ریکارڈ قائم کر کے
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔
لاہور کی یوتھ نے بارش اور سردی میں بلند جذبوں کی تاریخ رقم کر دی اور
دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کرنیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے اپنا نام
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا۔
|
|
فوج کے کیپٹن ارباب نے 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ پر62
مرتبہ ڈنڈ پیلنے (پُش اپس) کا مظاہرہ کرکے ایک ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ
اعزاز برطانوی شہری کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 31 پش اپس کیے تھے۔
کیپٹن ارباب نے ہی ہاتھوں کی پشت پر ایک منٹ میں 166 پش اپس کر کے قطر کے
شہری کا 132 پش اپس کا ریکارڈ توڑا۔
اسی موقع پر سات نوجوانوں نے نوکیلے آہنی کیلوں کے بستر پر 46 سیکنڈز تک
لیٹ کر ریکارڈ قائم کیا۔ قبل ازیں یہ ریکارڈ بھارت کے پانچ افراد کے پاس
تھا۔ نیا عالمی ریکارڈ بنانے والوں میں مجتبیٰ، معراج حسین، تاج محمد،
نعمان، حسن ، اثمر اور ارسلان شامل تھے۔
|
|
محمد راشد نے ایک منٹ میں اپنے ماتھے سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ (155)
اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ بنایا جو کہ اس سے پہلے ایک امریکی شہری نے 144
اخروٹ توڑ کر بنایا تھا۔
مجتبیٰ حسن نے نن چاقو سے ایک منٹ میں 107 اخروٹ توڑ کر چین کا 49 اخروٹ
توڑنے کے ریکارڈ کو مات دی۔
40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ہاتھوں کی پشت پر ایک منٹ میں 70 پش اپس لگا کر ندیم
عباس نے امریکی شہری کا ریکارڈ توڑا جس نے ایک منٹ میں 51 پش اپس لگا رکھے
تھے۔
|
|
پاکستانی نوجوان فرحان ایوب نے ایک منٹ میں 38 کِپ اپس لگا کر برطانیہ کا
22 کپ اپس کا ریکارڈ چکنا چور کیا۔
علی حیدر نے الٹے ہاتھوں پر 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 52 پش اپس لگاکر نیا
ریکارڈ قائم کیا ۔
ظفر اقبال نے ایک منٹ میں 40 پائونڈ وزن کے ساتھ 100 پش اپس لگاکر لبنان کا
73 پش اپس کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ |
|
|