بوم بوم آفریدی نے پورا پاکستان بوم بوم کردیا

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں یقینی طور پر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق میچ کے آخری لمحات میں شاہد آفریدی کی جارحانہ اور یادگار بیٹنگ نے پاکستان کی کامیابی کو ممکن بنایا، شاہد آفریدی نے لگاتار دو چھکے مار کر بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
 

image


ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی اننگز کا آغاز تو اچھا تھا۔ لیکن دونوں اوپنرز کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔

شرجیل خان 25، احمد شہزاد 42، مصباح الحق 1،اور عمر اکمل 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے، نائب کپتان محمد حفیظ اور صہیب مقصود نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر اننگز کو سنبھالا دیا۔

محمد حفیظ 75 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔اگلے ہی اوور میں صہیب مقصود 38 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔ شاہد آفریدی اور عمر گل نے اس موقع پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 235 تک پہنچا دیا۔
 

image

عمر گل 12،محمد طلحہ 0،اور سعید اجمل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،لیکن شاہد آفریدی دوسرے اینڈ سے ڈٹے رہے،انہوں نے 18 گیندوں پر 32 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan beat India by one wickets in the sixth match of the Asia Cup 2014 at Mirpur on March 2, 2014. Pakistan’s victory puts them ahead of India in the points table. Mohammad Hafeez top-scored for Pakistan with 75 runs. Shahid Afridi finished the match for Pakistan with an unbeaten 34.