ایک امریکی کمپنی نے ایسا انوکھا اور جدید ڈرون تیار کیا
ہے جسے اپنے اسمارٹ فون سے کنٹرول کرتے ہوئے قیمتی چیزوں کی حفاظت کی جاسکے
گی۔
|
|
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک کمپنی کی تیار کردہ
اسمارٹ سیکیورٹی ڈرون نامی اس ایجاد میں سیکیورٹی کیمرے کے ساتھ ایک خطرناک
اسٹن گن بھی نصب ہے جس کے ذریعے کسی بھی ہدف، ملزم یا چورکو 'ٹیزر ڈارٹ'
مار کر کرنٹ کا زوردار جھٹکا دیا جاسکتا ہے-
|
|
اس کے بعد چور نہ صرف چوری بلکہ سینہ زوری کے بھی قابل نہیں رہتا،یہ جدید
ڈرون کسی بھی اسمارٹ فون میں موجود 'ایپلی کیشن' سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ |
|